ترسیمہ جات کے نام پوسٹ سکرپٹ سے یونیکوڈ اور واپس تبدیل کرنے کے لیے اطلاقیہ

نبیل

تکنیکی معاون
عارف کی فرمائش پر ایک اور پروگرام فراہم کر رہا ہوں جسے فونٹ‌ ڈیویلوپر استعمال کر سکتے ہی۔ اس پروگرام کے ذریعے کسی فائل میں موجود ترسیمہ جات کے ناموں کو پوسٹ سکرپٹ (انگریزی) سے یونیکوڈ میں کنورٹ کیا جا سکتا ہے اور دوسری سمت یعنی یونیکوڈ سے پوسٹ سکرپٹ میں کنورٹ کرنا بھی ممکن ہے۔

جیسا کہ ذیل کی تصویر میں دکھایا گیا ہے، اس پروگرام میں ترسیمہ جات پر مبنی فائل منتخب کرکے متعلقہ آپشن منتخب کی جاتی ہے اور اس کے بعد convert بٹن پر کلک کرنے سے مطلوبہ کنورژن حاصل ہو جاتی ہے۔

attachment.php

اس پروگرام میں میپنگ کے لیے وہی psnames.xml فائل استعمال کی جا رہی ہے جو کہ لک اپس جنریٹ کرنے والے اطلاقیے میں استعمال ہو رہی ہے لیکن میں نے اس پروگرام میں اسے ایڈٹ کرنے کی‌ آپشن شامل کرنے کی ضرورت محسوس نہیں کی ہے۔ پوسٹ سکرپٹ ناموں سے یونیکوڈ ناموں میں تبدیل کرتے وقت پوسٹ سکرپٹ ناموں والی فائل کے نام میں "_unicode" کا اضافہ کر دیا جائے گا اور دوسری صورت میں فائل کے نام میں _postscript کا اضافہ کرکے اس میں میپنگ سے حاصل کردہ نام محفوظ کیے جائیں گے۔ کنورژن کے دوران واقع ہونے والی ایرر کا errors.txt فائل میں اندراج کیا جائے گا۔ اس پروگرام کو بھی بمعہ سورس کوڈ فراہم کیا جا رہا ہے۔
 

Attachments

  • ps2unicode.jpg
    ps2unicode.jpg
    22 KB · مناظر: 28
  • convertpsnames.zip
    6.4 KB · مناظر: 4
  • convertpsnames_src.zip
    50.4 KB · مناظر: 4
Top