تحریک لبیک پاکستان کا منشور

الف نظامی

لائبریرین
04 جنوری ، 2024
تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) نے نیا پارٹی پرچم اور 25 نکاتی انتخابی منشور پیش کردیا

تحریک لبیک پاکستان کے امیر سعد رضوی نے لاہور میں پریس کانفرنس میں بتایا کہ ہم سیاسی سفر کے تحت الیکشن میں حصہ لینے جا رہے ہیں، ہم نے اپنا سیاسی منشور عوام کے سامنے رکھ دیا ہے۔
سعد رضوی کا کہنا تھا کہ تحریک لبیک مہنگائی اور سیلاب میں عوام کے ساتھ کھڑی رہی۔

تحریک لبیک کے منشور میں:
اسلامی نظام کے نفاذ اور عوام کی بنیادی ضروریات پوری کرنےکا وعدہ کیا گیا ہے
منشور میں وعدہ کیا گیا کہ اسلامی ملکوں کا بلاک بنایا جائےگا
ملک کو سود سے پاک کیا جائےگا
خانقاہی نظام قائم کیا جائےگا
بیرونی قرضوں سے نجات حاصل کی جائےگی
کالا باغ ڈیم تعمیر کیا جائےگا
خواتین کو حقیقی مقام دیں گے
اقلیتوں کا تحفظ کیا جائےگا
شہریوں کا مفت علاج کیا جائےگا
 
Top