تحریک انصاف کینیڈا کی تنظیم کو توڑ دیا گیا، نئے بورڈ کی تشکیل

ٹورانٹو: سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی تحریک انصاف کے اعلامیہ کے تحت پی ٹی آئی کینیڈا کی تنظیم کو فی الفور توڑ دیا گیا ہے تمام عہدہ دار اب عہدہ دار نہیں رہے ہیں، ایک بورڈ تشکیل دیا گیا ہے جو کینیڈا میں تحریک انصاف کے عہدہ داروں کا انتخاب عمل میں لانے کے علاوہ مالی امور سمیت تمام انتظامی امور کی نگرانی کرے گا اور ایک عدد لائر بورڈ کی تشکیل دینے کا ذمہ دار ہو گا، کوئی بھی شخص تحریک انصاف یا عمران خان کے نام پر فنڈ اکٹھا نہیں کر سکے گا۔ بورڈ کی تنظیم کے بعد تحریک انصاف کے ہر سطح پر عہدہ داروں کا الیکشن منعقد کیا جائے گا، منتخب عہدہ دار پارٹی پالیسی کے وفادار ہوں گے، عام کارکن پارٹی قوانین کے تحت کسی بھی عہدہ دار کی ناقص کارکردگی کے پیش نظر تحریک عدم اعتماد کے بعد نیا عہدہ دار منتخب کر سکیں گے۔
خبر بشکریہ
http://www.urdutimes.com/content/44290
 
Top