سبق دستیاب (built in) فنکشن

محمداحمد

لائبریرین
Built- In Functions
بلٹ ان فنکشن

پائتھون ہمیں پہلے سے تیار شدہ کچھ فنکشنز فراہم کرتی ہے جو عمومی ضرورت کے کام انجام دیتے ہیں۔

پائتھون بلٹ ان فنکشن کی فہرست دیکھنے کے لئے ہم درج ذیل کمانڈ استعمال کرتے ہیں۔

PHP:
>>>dir(__builtins__)

لیکن اتنی بڑی فہرست دیکھ کر پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے کہ ان میں سے کچھ فنکشن زیادہ استعمال ہوتے ہیں باقی اپنی ضرورت پر۔ جنہیں فی الفور سیکھنے کی ضرورت نہیں ہے۔

اگر کسی بلٹ ان فنکشن پر وضاحت درکار ہو تو اس فنکشن کا نام help میں لکھ کر Enter کر دیں۔

PHP:
>>> help(pow)
Help on built-in function pow in module builtins:
 
pow(...)
    pow(x, y[, z]) -> number
   
    With two arguments, equivalent to x**y.  With three arguments,
    equivalent to (x**y) % z, but may be more efficient (e.g. for longs).

بلٹ ان فنکشن استعمال کرنے کے لئے ہمیں کوئی فائل امپورٹ کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی بلکہ یہ پہلے سے شامل ہوتے ہیں۔

str, int, اور float وغیرہ بلٹ ان فنکشن کی مثالیں ہیں۔
 
Top