بریکنگ نیوز: ایمرجنسی کا خاتمہ سولہ دسمبر کو

نبیل

تکنیکی معاون
جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف نے پی سی اور ایمرجنسی کے خاتمے کا اعلان بطور سویلین صدر حلف اٹھانے کے بعد قوم سے اپنے پہلے خطاب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ’میں سمجھتا ہوں کہ حالات اب بہتر ہو گئے ہیں، انتظامیہ اب صحیح پٹری پر چل رہی ہے اور دہشتگردی پر قابو پایا جا چکا ہے۔ اب میں یہ اعلان کرتا ہوں کہ میں ایمرجنسی سولہ دسمبر کو اٹھانا چاہتا ہوں تا کہ انتخابات انتہائی منصفانہ اور شفاف انداز میں ہوں‘۔

مکمل خبر پڑھیں۔۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
مذکورہ بالا خبر میں ہی اے پی ڈی ایم کے انتخابات کے بائیکاٹ کا ذکر بھی ہے۔

انتخابات کے بائیکاٹ کا فیصلہ الائنس میں شریک پچیس جماعتوں کے لاہور میں ہونے والے اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت پاکستان مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں نواز شریف نے کی۔ اس اجلاس میں ایک کمیٹی بھی تشکیل دی گئی جو پاکستان پیپلز پارٹی اور جمعیت علمائے اسلام (فضل الرحمٰن) کو انتخابات کے بائیکاٹ پر آمادہ کرنے کے لیے مذاکرات کرے گی۔اس کمیٹی کی صدارت پی ایم ایل (ن) کے صدر نواز شریف کریں گے۔
 
Top