برقعہ کے مخالفین کو میرا جواب

کینیڈا میں ایک گروپ نے خواتین پر برقعہ کی پابندی کا مطالبہ کیا جس کا جواب میں نے کینیڈین ٹی وی کے اردو پروگرام میں دیا ہے، احباب سے درخواست ہے کہ وہ یو ٹیوب کی اس وڈیو پر جا کر خوب تبصرہ کریں وگرنہ مخالفین اپنا نکتہ ء نظر پیش کرتے رہیں گے۔

شکریہ

 

فرخ منظور

لائبریرین
میں اس دقیانوسی رواج کی مذمت کرتا ہوں۔ برقعے پر تمام دنیا میں پابندی ہونا چاہیے۔ بازاروں سے دوکانوں سے اکثر چیزیں برقع پہن کر غائب کی جاتی ہیں۔ برقع پوش عورتیں بچے بھی اغوا کرتی ہیں۔ یعنی بہت سے غیرقانونی کام اس برقعے کی آڑ میں کئے جاتے ہیں۔ میں خود بھی اس کا شکار ہو چکا ہوں۔ ایک بظاہر اچھے گھرانے کی برقع پوش عورت میرا قیمتی موبائل لے اڑی۔ اب میں لاکھ چاہوں اس کی شناخت نہیں کر سکتا۔
 
میں چاقو سے نفرت کرتا ہوں کیوں کہ اس سے ایک بار میرا ہاتھ زخمی ہو گیا تھا۔ میرا تو ماننا ہے کہ پوری دنیا سے چاقو اور بلیڈ کا نام و نشان متا دینا چاہئے۔ مجھے دھول مٹی سے بھی سخت نفرت ہے کیوں کہ اس سے کپڑے بہت گندے ہوتے ہیں۔ کھیتوں کھلیانوں زمین کے دوسرے کھلے حصے سب پلاستر شدہ ہونے چاہئیں وغیرہ وغیرہ۔ پر کیا کروں میرا بس نہیں چلتا۔

اس پر وہ کہتے ہیں کہ چیزیں بری نہیں ہوتیں ہمیں برتنے اور استعمال کرنے کا سلیقہ ہونا چاہئے۔
 
یہاں میں یہ واضح کرتا چلوں کہ کسی بھی چیز کی حمایت یا مخالفت میرا مقصد نہیں ہے، چونکہ کینیڈین سوسائٹی برابری اور مساوات پر مبنی ہے اور یہاں کا آئین آپ کو تحفظ دیتا ہے تو پھر کیوں کچھ لوگ پوپ سے زیادہ کیتھولک بننا چاہتے ہیں اور صرف نام و نمود کی خاطر ایک طبقے کو انکے بنیادی حق سے محروم کرنے کی باتیں کرتے ہیں، جہاں تک جرائم کا تعلق ہے تو امریکی معاشرے میں سیاہ فام بھی مخصوص ہُڈی ملبوس میں اپنا چہرہ چھپا کر جرم کرتے رہتے ہیں جس سے کہ انکی شناخت ممکن نہیں‌رہتی، لیکن کیا اس پر بھی صرف اس لئے پابندی کی بات کی جائے کہ کچھ لوگ اس کا غلط استعمال کرتے ہیں۔ دوسری ضرورت مجھے اسلئے پیش آئی اس گروپ کو جواب دینے کے لئے کہ تمام کا تمام میڈیا صرف انہیں ہی توجہ دے رہا تھا اور یہی درست لگ رہے تھے باقی سب مجرم، ہمیں یہ بات بھی لحاظِ خاطر رکھنی چاہیے۔
 

شمشاد

لائبریرین
میں تو برقع یا حجاب کی مخالفت نہیں کر سکتا۔ بلکہ اس حق میں ہوں کہ شرعی حجاب کی پابندی کرنی چاہیے۔
 

arifkarim

معطل
حجاب ہو یا برقعہ۔ اصل چیز یہ ہے کہ اسکے مقصد کو سمجھیں۔ حجاب کا مقصد اپنی خوبصوورتی کو ڈھانکنا، چھپانا ہے تاکہ بالغ عورتیں کے چہرے، عام مردوں کو بے لگام نہ کریں! :)
ایک ایسی سوسائیٹی جہاں‌اوپر سے لیکر نیچے تک عورت بازار کی منڈی ہو، وہاں حجاب کی ضرورت پہلی پرائرٹی ہونی چاہئے۔ میں نے بھی نوٹ کیا ہے کہ حجاب والی لڑکیوں کیساتھ لڑکے بہت کم بات کرتے ہیں جبکہ خالی کپڑوں والی کیساتھ یک دم فری ہو ہو جاتے ہیں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
ویڈیوز کا زمرہ مذہبی یا سیاسی مباحث کے لیے نہیں ہے۔ میری گزارش ہے کہ موضوعات کو صرف متعلقہ زمرہ جات میں ہی پوسٹ کریں۔ شکریہ۔
 
Top