ایڈز اب لا علاج نہیں۔۔۔۔۔۔۔۔؟

S. H. Naqvi

محفلین
honey-bee153_l.jpg

امریکہ کی واشنگٹن یونیورسٹی کے ڈاکٹر نے شہد کی مکھی کے ڈنک سے ایڈز کا علاج دریافت کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔امریکی طبی ماہرین نےکہاہے کہ شہد کی مکھی کے ڈنگ میں پائے جانے والے زہر کے استعمال سے ایڈز کے وائرس ہلاک ہوجاتے ہیں۔

طبی ماہرین کی ٹیم ایک سال تک تجربات کے بعد اس نتیجہ پر پہنچی کہ ایچ آئی وی وائرس جس خلیے میں ہو اگر اس خلیے میں زہر کیکچھ مقدار شامل ہو جائے تو وائرس ختم ہوجاتا ہے جبکہ خلیئے کو کوئی نقصان نہیں پہنچتا۔ ماہرین کے مطابق شہد کی مکھی کے ڈنگ میںپایا جانیوالا کیمیکل میلیٹن ایچ آئی وی وائرس کی اندرونی حفاظتی دیوار توڑ دیتا ہے جس سے وائرس ہلاک ہوجاتا ہے ۔

ماہرین کے مطابقایڈز کے مریض میں ڈنگ کے زہر کی مناسب مقدار کی منتقلی سے وائرس کا تولیدی عمل رک جاتا ہے۔ طبی ماہرین کا خیال ہے کہ ایڈز کےعلاج کیلئے یہ ایک حیرت انگیز دریافت ہے اس پر مزید تحقیق سے ایڈز کا مکمل علاج ممکن بنایا جاسکتا ہے۔
 
Top