ایمان آپؐ حاصلِ ایمان آپؐ ہیں

الف نظامی

لائبریرین
ایمان آپؐ حاصلِ ایمان آپؐ ہیں
نازاں ہُوں مَیں کہ اب مِری پہچان آپؐ ہیں

سب پر بقدرِ حوصلہ ہوتے ہیں منکشف
قرآن آپؐ ،معنیِ قرآن آپؐ ہیں

وجہِ سکوں ہے اسمِ گرامی کا ایک ورد
دشواریوں میں کس قدر آسان آپؐ ہیں

غیروں کی عاقبت کا بھی ہے آپؐ کو خیال
امّت کے واسطے بھی پریشان آپؐ ہیں

آپؐ آگئے تو راہِ ہدایت ہوئی تمام
دینِ مبیں کا آخری اعلان آپؐ ہیں

انساں کی کیا مجال کہ ہمسر ہو آپؐ کا
گو آپؐ کہہ چکے ہیں کہ انسان آپؐ ہیں

دامن میں آپؐ کے ہیں دو عالم کی نعمتیں
ہر زاویے سے سورۂ رحمٰن آپؐ ہیں

کر دیجیے نگاہِ عنایت سحر پہ بھی
سرکار ! دو جہانوں کے سلطان آپؐ ہیں

( سحر انصاری )​
بشکریہ :محمد خورشید عبد اللہ
 

سیما علی

لائبریرین
دامن میں آپؐ کے ہیں دو عالم کی نعمتیں
ہر زاویے سے سورۂ رحمٰن آپؐ ہیں

کر دیجیے نگاہِ عنایت سحر پہ بھی
سرکار ! دو جہانوں کے سلطان آپؐ ہیں
سبحان اللہ ! سبحان اللہ
اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ، وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ، كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ، إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ،
اللَّهُمَّ بَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ، وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ، كَمَا بَارَكْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ، وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ، إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ
 

سیما علی

لائبریرین
غیروں کی عاقبت کا بھی ہے آپؐ کو خیال
امّت کے واسطے بھی پریشان آپؐ ہیں
آپ ﷺ کی انسان اور اپنی امت سے محبت پر ہم اپنا سب کچھ قربان کرکے بھی حق ادا نہیں کرسکتے ۔۔۔
اے کاش کہ ہمیں یہ بات سمجھ آجائے ۔۔ہم اپنے امتی ہونے کا کچھ حق ادا کر سکیں ۔۔۔
 
آخری تدوین:
Top