ایشیز 2013: مانچسٹر ٹیسٹ

کرکٹ کی دنیا کے سب سے پہلے فارمیٹ کا سب سے برا ایونٹ اس وقت انگلینڈ میں کرکٹ کے روایتی حریفوں کے درمیان کھیلا جا رہا۔
پہلے دو میچز میں انگلینڈ نے کینگرووز کو چاروں شانے چت کر دیا تھا۔
جبکہ سیریز کے تیسرے میچ کا پہلے دن کا کھیل اس وقت جاری ہے۔
اس وقت دوسرے سیشن کا کھیل جاری ہے۔
اور آسٹریلیا نے 186-3 رن بنا لئے ہیں۔
اس وقت کپتان مائیکل کلارک اور اسٹیون اسمتھ بیٹنگ کر رہے ہیں۔
دیکھتے ہیں جی اس میچ کا اونٹ کس کروٹ بیٹھتا ہے۔
 
پہلے دن کھیل کے اختتام تک کینگرووز نے اوپنر روجرز اور کپتانی کلارکی کی شاندار اننگز کی بدولت 3-303 رنز بنا لئے ہیں۔
پہلے دن کا کھیل آسٹریلیا کے نام رہا ، آخر کار دو میچز کے بعد آسٹریلوی بیٹنگ لائن اپ میں کچھ فارم نظر آئی۔ اب دیکھیں کہ کل کینگرووز
پھر اچھے کھیل پیش کر پاتے ہیں یا پھر اپنے اس اچھے آغاز کو ضیائع کر دیتے ہیں۔
دوسری طرف گورے پہلی دفعہ سیریز میں انڈر پریشر ہونگے، اب دیکھنا ہو گا کہ کک اینڈ کمپنی کیسے کم بیک کرتی ہے۔
 
اسٹمپس ڈے ٹو۔
آسٹریلیا 7-527
انگلینڈ 2-52
انگلینڈ ٹرائل بائے 475 رنز۔

دوسرے دن کا کھیل بھی آسٹریلیا کے نام ہی رہا۔
مائیکل کلارک کی انتہائی شاندار اننگ اور روجرز ، اسمتھ ، سٹارک اور ہیڈن کی نصف سینچریوں نے سیریز میں پہلی دفعہ کسی ٹیم نے پانچسو رنز کا ہدف عبور کیا۔
انگلینڈ کی جانب سے اننگ کا آغاز مضبوط تھا لیکن آخری لمحات میں گری دو وکٹس نے کسی حد تک کینگرووز کو ایج دیدی۔ اب کل کا پہلا سیشن دونوں ٹیمز کے لئے اہم ہو گا۔ آسٹریلیا کی کوشش ہو گی کہ جلد از جلد وکٹس چٹکائیں جبکہ انگلش بلے باز زیادہ سے زیادہ سراوئیو کی کوشش کرینگے۔
اور یہی جنگ ٹیسٹ کرکٹ کی خوبی ہے۔
 
اسٹمپس ڈے تھری۔
آسٹریلیا 7-527
انگلینڈ 7-297
انگلینڈ ٹرائل بائے 233 رنز۔
تیسرے دن کا کھیل برابر ہی رہا۔پہلے سیشن میں دو وکٹس گرنے بعد آسٹریلیا مضبوط پوزیشن میں نظر آ رہا تھا لیکن پھر بیل اور پیٹرسن کی شراکت نے ایک دفعہ پھر آسٹریلیا کی اُمیدوں پر پانی پھیرنے کی ٹھان لی تھی لیکن آخری لمحات میں گرنے والی وکٹس نے آسٹریلیا کے میچ جیتنے کے چند چانسز باقی رکھے ہیں۔ لیکن اسکے لئے آسٹریلوی کپتان کو شائد کل کچھ مشکل فیصلے لینے پڑے ۔
 
آخری تدوین:
Top