ایسے رخصت ہوا تو محفل سے (وارث بھائی کے نام)

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
ایسے رخصت ہوا تو محفل سے
آہ بے ساختہ اٹھی دل سے

ہم سے آئیں گے اور بھی لیکن
بزم سجتی ہے جانِ محفل سے

تیرے اٹھتے ہی ہم ہوئے محروم
ایک خوش ذوق، ایک خوش دل سے

تو سمندر کی طرح گہرا تھا
ہم نے دیکھا تھا صرف ساحل سے

پھر تری چپ سے انجمن ہے اُداس
اب نکالے گا کون مشکل سے

تیرے وارث ہوں مصطفیٰ ﷺ، وارث!
خوش ہو اللّٰه تجھ سے خوش دل سے​
 

صابرہ امین

لائبریرین
ایسے رخصت ہوا تو محفل سے
آہ بے ساختہ اٹھی دل سے

ہم سے آئیں گے اور بھی لیکن
بزم سجتی ہے جانِ محفل سے

تیرے اٹھتے ہی ہم ہوئے محروم
ایک خوش ذوق، ایک خوش دل سے

تو سمندر کی طرح گہرا تھا
ہم نے دیکھا تھا صرف ساحل سے

پھر تری چپ سے انجمن ہے اُداس
اب نکالے گا کون مشکل سے

تیرے وارث ہوں مصطفیٰ ﷺ، وارث!
خوش ہو اللّٰه تجھ سے خوش دل سے​
دلی جذبات کا بہت خوبصورت اظہار!!
 

جاسمن

لائبریرین
آہ! اپنے جذبات کا خوب اظہار کیا ہے۔ اور کیا خوبصورت دعا دی ہے۔ اللہ قبول فرمائے۔ جانے والوں کو وہاں کوئی مشکل نہ ہو۔ چھوٹی سی بھی تکلیف نہ ہو۔ آمین!
ثم آمین!
 

سیما علی

لائبریرین
بہت خوبصورت اظہار دعاؤں کا ! اللہ پاک کے حضور دعاہے کہ وہ آپکی دعاؤں کو قبول فرمائے ۔وارث میاں کے لئے دوسرے جہاں کی آسانیاں عطا فرمائے آمین ۔
 
ماشاءاللہ
بہت شاندار اور بہترین انداز میں آپ نے قبلہ محتر م جناب محمد وارث مرحوم سے محبت کا اظہار کیا ہے ۔
اللہ کریم آپ کی مانگی ہوئی ہر دعا قبلہ محترم کے حق میں قبول و مقبول فرمائیں۔آمین
 

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین

سیما علی

لائبریرین
Top