ایدھی ”بھیک مشن“ پر

ساجداقبال

محفلین
کوئٹہ … معروف سماجی کارکن عبدالستار ایدھی بھیک مشن پر کوئٹہ پہنچ گئے ہیں۔ کوئٹہ پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ انہوں نے کہا کہ امریکا اور ایران نے مجھے لاکھوں ڈالر دینے کی پیشکش کی لیکن میں نے ان سے کہا کہ میری قوم مجھے پیسے دی رہی ہے۔میں اپنی قوم کے علاوہ کسی سے نہیں مانگوں گا۔مجھے کسی بیرونی امداد کی ضرورت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے انہیں بتایا کہ مجھے ضرورت ہوتی ہے تو میں بھیک مانگنے آجاتا ہوں،انہوں نے مزید کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ کوئی بھوکا نہ سوئے، اسلئے تمام ایدھی سینٹرز پر لنگر شروع کررہاہوں پہلے کراچی اور کوئٹہ میں شروع کردیا ہے۔ میں عوام سے اپیل کرتاہوں کہ وہ ان سینٹرز کی مدد کریں۔لبنان میں اپنے امدادی کام کے حوالے سے بتایا کہ ہم لبنان میں بھی لنگر شروع کیا انہیں اسلحہ بھی دیا انہوں نے کہا کہ میں نے امریکا سے اپیل کی کہ لبنان میں جنگ بند کرائیں ورنہ اسرائیل ختم ہوجائے گا۔انہوں نے کہا کہ میں سرمایہ داروں سے لڑنا نہیں چاہتاوہ غریبوں کا استحصال نہ کریں۔ اپنے ورکرز کو ہدایت کرتاہوں کہ وہ ایمانداری سے کام کریں۔
بحوالہ: جنگ آن لائن
اپنا حصہ ڈالنا نہ بھولیے گا۔
 

ظفری

لائبریرین
بجا فرمایا آپ نے ۔۔۔۔۔ لوگوں نے تو کسی کی گردن اتارنا ، اغوا اور پھر بیدردی سے قتل کرنے کو اپنا ذریعہ معاش بنایا ہوا ہے ۔ یہ تو پھر بھی بھلے ہیں کہ لاشوں اور زخمیوں کو اٹھا کر اپنی روزی کماتے ہیں ۔
 
Top