مکیش اک دن بک جائے گا ماٹی کے مول

نبیل

تکنیکی معاون
[ame]
اک دن بک جائے گا ماٹی کے مول
جگ میں رہ جائیں گے پیارے تیرے بول
دوجے کے ہونٹوں پر دے کر اپنے گیت
کوئی نشانی چھوڑ، پھر دنیا سے ڈول
اک دن بک جائے گا ماٹی کے مول
جگ میں رہ جائیں گے پیارے تیرے بول

انہونی پت میں کانٹے لاکھ بچھائے
ہونی تو پھر بھی بچھڑا یار ملائے
یہ برہا، یہ دوری
دو پل کی مجبوری
پھر کوئی دل والا کاہے کو گھبرائے
ترم پم۔۔
دھارا جو بہتی ہے، مل کے رہتی ہے
بہتی چارا بن جا، پھر دنیا سے ڈول

پردے کے پیچھے بیٹھی سانول گوری
تھام کے تیرے میرے من کی ڈوری
یہ ڈوری نا چھوٹے، یہ بندھن نا ٹوٹے
بھور ہونے والی ہے، اب رہنا ہے تھوڑی
ترم پم۔۔
سر کو جھکائے تو بیٹھا کیا ہے یار
گوری سے نینا جوڑ پھر دنیا سے ڈول
 

زیک

مسافر
یہ فائدہ ہوتا ہے اپنی عمر کے لوگوں کا کہ وہ جو گانے پوسٹ کرتے ہیں وہ ہم نے بھی سنے ہوتے ہیں۔
 

تعبیر

محفلین
یہ گانا تو ابھی بھی کافی جگہ گایا جاتا ہے۔ ہمارے تو اسکول مین ایک لڑکی بڑا کمال گاتی تھی

میرے بابا بہت شوقین ہین فلموں کے سو ہم نے نئی پرانی سب فلمین دیکھ رکھی ہیں :)
 
Top