ان پیج سے اردو تحریر میں تبدیلی کے بارے میں

الف عین

لائبریرین
اردو لائبریری کے لئے ادھر میں کئ کتابوں کو ان پیج سے اردو ٹیکدسٹ میں تبدیل کرنے کے تجربات سے گزرا ہوں۔ ان تجربات کی روشنی میں کچھ باتیں یہاں پیش کر رہا ہوں۔ ایک دو تو پہلے بھی میں لکھ چکا ہوں مختلف پوسٹس میں۔
1۔ ٹائپ کی اغلاط: ان پیج میں ٹائپ کرنے والے دو باتوں کا خیال نہیں رکھتے۔ ’میں‘ لکھنے میں بھی کچھ لوگ م۔ ے۔ اور ں ٹائپ کرتے ہیں تلفظ کے مطابق۔ جو تبدیل کرنے کے بعد ’مےں‘ ہو جاتا ہے۔ ان پیج نون غنہ کے بعد بغیر سپیس کے ٹائپ کئے گئے حروف کو ملاتا نہیں لیکن اردو تحریر میں یونی کوڈ کے قانون کے مطابق یہ مل جاتا ہے۔ ’نہیں ہے ‘ کو کنورٹ کرنے میں ’نہیںہے‘ بن جاتا ہے یونءی کوڈ میں۔
 

الف عین

لائبریرین
2۔ اب کنورٹرس کی بات کروں:
پہلے ایس ایچ سافٹ کے یو سی 2.1 کی۔ اس کے لئے ان پیج کی فائل کو پہلے ان پیج میں ہی ان پیج ٹیکسٹ کے طور پر بدلنا پڑتا ہے۔ یہ ان پیج میں ایکسپورٹ کے مینو میں آتا ہے۔ میری ناقص عقل (یا لاعلمی) میں یہ نہیں آتا کہ یہ مینو کچھ فائلوں میں کام کرتا ہے اور کچھ میں ڈس ایبل ہو جاتا ہے۔ کیوں۔ اور اس صورت میں اس سے کام نہیں لیا جا سکتا۔
کنورشن میں اس کا اور یونیکوڈ سالیوشن کی کارکردگی تقریباً یکساں ہے۔ ویسے ادھر کچھ فائلوں میں میں یوسی استعال نہیں کر سکا ہوں اس لئے ممکن ہے کہ جو مسائل یہاں پیش کررہا ہوں وہ محض یونی کوڈ سالیوشن کے ہوں۔ بہرحال دونوں کے پروگرامرس یہاں محفل کے رکن ہیں اس لئے یہ جسارت کر رہا ہوں کہ ان میں سدھار لایا جا سکے تو بہتر ہو:

۔۔جاری
 

الف عین

لائبریرین
ا۔ یہ حروف کام نہیں کرتے: آ۔۔۔۔ ؤ۔ ’آ‘ کنورٹ کرنے پر ایک ڈبّہ اور کیپیٹل ای مع گراؤ بن جاتا ہے۔ ’ؤ‘ ایک ڈبّہ اور الٹا سوالیہ نشان!! ’ڈھونڈھو بدلو‘ کرنے سے بھی یہ ڈبّے مینوالی ڈیلیٹ کرنے پڑتے ہیں۔

ب۔ ئ کا استعمال۔ میں ان پیج کا بھی تجربہ نہیں رکھتا لیکن کنورٹ کرنے پر درمیانی ہمزہ اور ’آئ‘ گئ‘ کا ہمزہ درست کام کرتا ہے، چاہے اسے ’آئی‘ لکھا گیا ہو یا ’آئ‘ (یعنی ئ کے بعد ی ہو یا نہ ہو)۔ لیکن جہاں ’تشنگئ لب‘ جیسا استعمال ہے، وہاں کنورٹرس ایک ڈبّہ لگا دیتے ہیں اور ایک ڈاٹ۔ جو کلپ بورڈ میں کاپی بھی نہیں ہوتا کہ اس کو ’ڈھونڈھو بدلو‘ کر سکیں۔

ج۔ اعداد۔ ان پیج میں شاید اعداد کو ٹائپ کرنے کے لئے الٹی سمت سے ٹائپ کرنا پڑتا ہے یعنی وہی دائیں سے بائیں۔ اس طرح دو یا کسیر ہندسی اعداد کی ترتیب الٹی ہو جاتی ہے۔ 1958 مثال کے طور پر 8591 بن جاتا ہے۔ کیا اس کا الگورتھم نہیں بدلا جا سکتا؟

جاری۔۔
 

الف عین

لائبریرین
د۔ اسی طرح اعداد کنورٹ کرنے کے بعد عربک انڈک سیٹ کے اعداد میں کنورٹ ہوتے ہیں جب کہ اردو کے لئے (سند: سڈاکٹر سرمد حسین کا پیغام یاہو اردو کمپیوٹنگ گروپ میں) ایکسٹینڈیڈ عربک انڈک ڈجٹس استعمال کئے جانے چاہئے۔ یہ تو اصلاح کی ہی جا سکتی ہے۔ بیشتر فانٹس میں دونوں سیٹس ہیں۔
 

الف عین

لائبریرین
ایک بات لکھنی بھول گیا
امنت ڈصاحب کے یونی کوڈ سالیوشن میں ایک یہ مسئلہ بھی ہے کہ جدول صحیح تبدیل نہیں ہوتا۔ سرور بھائ کی کتابوں میں غزلیات جدول میں لکھی ہیں۔ کنورت ہونے کے بعد ایک شعر کا دوسرا مصرعہ اور اگلے شعر کا پہلا مصرعہ ساتھ ساتھ آ جاتے ہیں لیکن ہرع شعر کے دونوں مصرعوں کے دت؎رمیان پیرا بریک ہو جاتا ہے۔ اس کو دور کر کر کے میں کافی تنگ آ گیا۔

شکریہ نبیل روابط کا۔
 
Top