انگلش ٹو فارسی لغت ترجمہ مدد کے لیے

مہوش علی

لائبریرین
نیٹ پر انگلش ٹو فارسی کی کئی لغات موجود ہیں۔ مثلا
http://dictionary.irtechies.com/Default.aspx

ہو سکتا ہے کہ انگریزی اصطلاحات کا اردو ترجمہ کرتے ہوئے یہ فارسی لغت بھی آپ کے کام آئے۔

میں نے اصل میں کوشش کی تھی کہ عربی اور فارسی کی انٹرنیٹ سے متعلقہ ڈکشنری ڈھونڈوں (جس میں انٹرنیٹ اور کمپیوٹر سے متعلقہ اصطلاحات کا ترجمہ دیا گیا ہو)۔ مجھے اس سلسلے میں کوئی کامیابی نہیں ہوئی۔ لہذا فی الحال ان عام لغات سے ہی کام چلایا جائے۔
 

نعمان

محفلین
مہوش بہت خوب۔

میں خود روزیٹا پر ترجمے کے دوران فارسی تراجم دیکھتا رہتا ہوں اور ان سے بڑی مدد ملتی ہے۔ مترجمین کو ضرور فارسی اور عربی تراجم کو دیکھتے رہنا چاہیئے۔
 
Top