انٹرنیٹ ایکسپلورر آٹھ اور فائر فاکس تین

شہزاد وحید

محفلین
آج انٹرنیٹ ایکسپلورر آٹھ کا فائنل ورژن ریلیز ہوا ہے۔ میں نے انسٹال کر کے دیکھا ہے لیکن پھر بھی یہ فائر فاکس سے پیچھے ہے۔ کیا فائدہ ہوا مائیکروسافٹ والوں کو اتنی ایڈورٹائزمینٹ کرنے کا۔ جبکہ فائر فاکس ابھی بھی زیادہ رفتار والا اور زیادہ کارآمد براوزر ہے۔
 
arifkarim

معطل
میں تو انٹرنیٹ اکسپلورر 8 سے ہی نالاں ہوں۔ جبھی تو ابھی تک ورژن 7 چلا رہا ہوں!
 
شہزاد وحید

محفلین
میں تو اس کے Reviews پڑھ پڑھ کے اتنا ایکسائٹڈ ہوا تھا، لیکن آج اس کی کارکردگی دیکھ کر کچھ خاص خوشی نہیں ہوئی۔ لیکن ایک بات ہے محفل بہت خوبصورت نظر آتی ہے اس میں۔
 
arifkarim

معطل
کیا بات کر رہے ہو یار۔ اسکی اسکرین کوالٹی اور رفتار پہلے سے بہت بہت تیز ہو گئی ہے۔ جمیل نوری نستعلیق میں گرے اسکائل اور کلئیر ٹائپ لگانے کے بعد القلم فارم کا نمونہ:
b151.gif

اسپیڈ ٹیسٹس:
obj.jpg
 
شہزاد وحید

محفلین
ہاں پہلے سے بہت بہتر ہے۔ لیکن جن ویبس کو میں استعمال کرتا ہوں، ان میں فائر فاکس کی کارکردگی ابھی بھی بہتر ہے۔ خیر یہ ونڈوز وسٹا کا ڈیفالٹ ایکسپلورر ہے اور پہلے سے کافی بہتر ہے۔ مائی سپیس جو کہ پہلے انتہائی چول طریقے سے کھلتی تھی اب ایک جھٹکے میں کھل جاتی ہے۔
 
مائی اسپیس کی رفتار بہر حال گوگل کروم میں بہتر ہے!
 
Top