امن ایمان

امن ایمان

محفلین
شکریہ ماوراء ۔۔۔ ابھی تو سب سے مبارکباد وصول کر کر کے خوش ہورہی ہوں اور خود کو خاصا معتبر معتبر ۔۔یعنی بڑا فیل کر رہی ہوں ۔ :) :wink:
 

تفسیر

محفلین
امن ایمان نے کہا:
تفسیر نے کہا:
یہ تو ناانصافی ہے۔

مجھے یاد نہیں پڑتا کہ مجھے کیسی ایک شخص نےبھی مبارک باد دی ہو۔ یہاں تک کہ شاہ زادی صاحبہ نے بھی نہیں - (Oops ! اب وہ میری غلطیاں ٹھیک کردیں گی)

اور امن ایمان صاحبہ کو اتنی جلدی سے ( لڑکیوں کی ہمشہ خاطر ہوتی ہے) سب مبارک باد دے رہے ہیں

یا شاید میں ممبر نہ ہوں اس لئے مجھے مبارک باد نہیں ملی؟


لیں جی ۔۔۔آج میں آپ سے دو دو ہاتھ کر ہی لوں۔۔ :D ۔۔۔پہلے تو مبارکباد دینے کا بہت شکریہ۔۔۔۔جو کہ مجھے یقین ہے صرف ہاتھوں سے دی ہے۔۔دل بچارے کو ایویں بیچ میں لے آئے ہیں :beating:

ویسے مجھ معصوم سے آپ کونسے زمانے کا بدلہ لے رہے ہیں۔۔۔؟؟ میرے نام کے اکثر پیغامات میں آپ کو ایک عدد نیا شکوہ یاد آجاتا ہے ۔۔۔ویسے مجھے لگتا ہے کہ آپ کو اصل میں چڑ میرے امن و امان والے نِک سے ہے۔۔۔ جسے آپ ہنگامہ آرائی میں بدلنے کے خواہاں ہیں۔۔ہیں نااااااااااا؟ :p

اور ہاں۔۔۔معافی شافی کی بات آئندہ نہیں ہونی چاہیے اچھا۔۔۔بڑوں کے منہ سے یہ بات اچھی نہیں لگتی نا۔


امید کرتا ہوں کہ آپ کلیاتِ تفسیر کی تصحیحِ کتابت کے لیے کچھ وقت نکال سکیں گی۔

آپ امید نہیں یقین رکھیں۔۔۔لیکن مجھے یہ بتا دیں کہ مجھے کرنا کیا ہوگا۔۔۔اور شاعری کی فکر نہ کریں۔۔میں صرف لکھوں گی۔۔۔پڑھوں گی نہیں :)



قیصرانی نے کہا:
لائبریری ممبر بننے کی خوشی میں

ق سے قیصرانی بھائی۔۔۔۔اچھا جی :)


:D بہن امن سے معذرت کے بعد جوابات حاضر ہیں -تفسیر :D

ماڈریٹر: امن ایمان صاحبہ تفسیرتو کافی دن سےغائب ہیں ۔ شاید آپ نے اُن کو “ دو دو ہاتھ کر ہی لوں۔۔۔“ کہہ کر ڈرا دیا ہے ۔ اگر اُپ کو خود اس سوالوں کے جواب پتہ ہیں تو آپ ہی لکھ دیں

امن ایمان :
لیں جی ۔۔۔آج میں آپ سے دو دو ہاتھ کر ہی لوں۔۔ ۔۔۔پہلے تو مبارکباد دینے کا بہت شکریہ۔۔۔۔جو کہ مجھے یقین ہے صرف ہاتھوں سے دی ہے۔۔دل بچارے کو ایویں بیچ میں لے آئے ہیں

تفسیر:
(ماڈریٹرامن ایمان تفسیر کے لئے جواب دے رہی ہیں)

پتھردل لوگ لفظوں سے ذخم دیتے ھیں
موم کی گڑیا، سخت لہجے سے میں پگھل جاؤں

امن ایمان :
ویسے مجھ معصوم سے آپ کونسے زمانے کا بدلہ لے رہے ہیں۔۔۔؟؟ میرے نام کے اکثر پیغامات میں آپ کو ایک عدد نیا شکوہ یاد آجاتا ہے ۔۔۔ویسے مجھے لگتا ہے کہ آپ کو اصل میں چڑ میرے امن و امان والے نِک سے ہے۔۔۔ جسے آپ ہنگامہ آرائی میں بدلنے کے خواہاں ہیں۔۔ہیں نااااااااااا؟

تفسیر:
( ماڈریٹرامن ایمان تفسیرکے لئے جواب دے رہی ہیں)

کیسی نے پوچھا ہے دوستی اور زندگی کا رشتہ کیا ھے؟
پانچ لفظوں کا ہیر پھیر ہے بس دوستی اور زندگی

امن ایمان :
اور ہاں۔۔۔معافی شافی کی بات آئندہ نہیں ہونی چاہیے اچھا۔۔۔بڑوں کے منہ سے یہ بات اچھی نہیں لگتی نا۔

تفسیر:
( ماڈریٹرامن ایمان تفسیرکے لئے جواب دے رہی ہیں)

باندھ لیتے ہیں اس بندھن کوخوبصورت رشتے میں
ایسی لازوال محبت بے مثال لوگ ہی بس کرتے ہیں

امن ایمان :
آپ امید نہیں یقین رکھیں۔۔۔لیکن مجھے یہ بتا دیں کہ مجھے کرنا کیا ہوگا۔۔۔اور شاعری کی فکر نہ کریں۔۔میں صرف لکھوں گی۔۔۔پڑھوں گی نہیں

تفسیر:
(ماڈریٹرامن ایمان تفسیرکے لئے جواب دے رہی ہیں)

گر لفظوں میں ہوسچائ تو خود دل میں اترجائیں گے۔

تفسیر:
:lol:

مجھے آپ کی یہ نظم بہت پسند آئ ھے۔

رواجوں کی اسیر

اے خدا تونےاگرتخلیق کرہی دی تھیں لڑکیاں
توان کےدل کی جگہ پتھررکھ دیتایہاں
بےشک تیری نظرمیں قربانی کا بڑا اجر ہے
مگر کیا ضروری تھا غیرت کےنام پرقربان ہوتی بیٹیاں
جب تونے بنایاہے ان کومحبت کی مٹی سےگوندھ کے
پھرکسطرح ممکن ہےمحبت نہ کریں لڑکیاں
یا تو، تُو ان کو، دل ، محبت اور شعور نہ دیتا
یا پھردیتا ان بے ذبانوں کوانکی دلی خوشیاں
میرا المیہ یہ ہے میں حساس ہوں بہت
دل روتا ہے جب رِواجوں میں جلتی ہیں لڑکیاں

- امن ایمان


بہن امن -
میں نے تمام جوابات آپ کی لکھائ سے چُرائے ہیں ۔ کیوں ، صرف اس لئےکہ میں سب کوبتانا چاہتا ھوں کہ ہم سب ہیروں کی درمیان آپ بھی ایک چمکدار ہیرا ہیں

- تفسیر
 

امن ایمان

محفلین
ہاااااااا :oops:

تفسیر بھائی آپ نےاپنا اتنا قیمتی وقت میری الٹی سیدھی باتوں کو پڑھنے ضائع کردیا ۔۔ مجھے یہ سب دیکھ کر بہت اچھا بھی لگا۔۔خاص طور پر آپ کے لکھنے کا انداز :lol: ۔۔آپ تو ماشاءاللہ سے بہت آرام سے ٹی-وی ڈرامہ کے لیے اسکرپٹ لکھ سکتے ہیں۔۔۔وہاں ڈائیلاگ اسی طرح تو لکھتے ہیں :)

اب آپ کے اس ُپرامن جواب کے بعد میں کیا لکھوں۔۔۔؟ میں نے تو سوچا تھا کہ چلو اس بہانے کسی سے لڑائی شرائی کا موقع مل جائے گا۔۔لیکن آپ پر بھی میرا اثر ہوگیا۔۔۔ اور آپ تفسیر سے تاثیر بن گئے :)

بہت بہت شکریہ آپ نے میری اتنی حوصلہ افزائی کی : )
 
Top