امام مسجد

قیصرانی

لائبریرین
ایک بار ایک آدمی کسی دوست سے ملنے جاتا ہے تو رات کو عشاء کی نماز کے دوران امام نے آیات کی بجائے گانے شروع کر دیے۔ واپسی پر بندے اور اس کے دوست کی یہ گفتگو ہوئی

بندہ: یہ کیسا امام ہے جو قرآن کی بجائے گانے سناتا ہے نماز میں
دوست: ارے نہیں، کبھی کبھار جب یہ نشے میں‌ہوتا ہے تو گانے سناتا ہے
بندہ: ہیں؟ یہ نشہ بھی کرتا ہے؟
دوست: روز نہیں، جب یہ کوٹھے پر جاتا ہے تو شراب بھی پیتا ہے
بندہ: ہیں؟؟ یہ کوٹھے پر بھی جاتا ہے؟
دوست: اکثر تو نہیں، کبھی کبھار جب یہ جوئے میں پیسے جیتے تو کوٹھے پر ضرور جاتا ہے
بندہ: ایں چہ بوالعجبی است؟ جوا بھی کھیلتا ہے؟
دوست: جب چوری کرتا ہے تو پھر جوا بھی کھیلتا ہے
بندہ: میرے خدا! چور بھی ہے؟ ایسے بندے کو کیوں امام بنایا ہے؟
دوست: اگر امام نہ بنائیں تو ہمارے جوتے چوری کرجاتا ہے
 
Top