القلم مہوش علی فونٹ

شاکرالقادری

لائبریرین
قلم کی جانب سے ایک اور خوبصور فونٹ متعارف کرایا جا رہا ہے اور القلم پر اس مقصد کے لیے ایک نیا دھاگہ کھولا گیا ہے جہاں آپ تجویز کریں گے کہ اس خوبصورت فونٹ کو کس کے نام سے منسوب کیا جائے مجوزہ شخصیت کا اردو محفل اور القلم کا رکن ہونا ضروری ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آپ اپنے نام سے منسوب کرنے کے لیے فرمائش بھی کر سکتے ہیں :lol:
aa.bmp
 

arifkarim

معطل
میں نے القلم پر اپنی رائے دے دی ہے، یہاں بھی لکھ دیتا ہوں:

میرے خیال میں‌اس بار آپ اس فانٹ کو اپنے نام سے ریلیز کر دیں: القلم شاکر فانٹ :)
 

محسن حجازی

محفلین
فونٹ بہرطور شاندار ہے!:)
آپ ہی کے نام سے ٹھیک رہے گا۔ ہم تو ویسےمیرٹ پر نہیں آتے سخت شرائط کے باعث:grin::grin:
 

شاکرالقادری

لائبریرین
فونٹ بہرطور شاندار ہے!:)
آپ ہی کے نام سے ٹھیک رہے گا۔ ہم تو ویسےمیرٹ پر نہیں آتے سخت شرائط کے باعث:grin::grin:

اوہ محسن ایسی تو کوئی بات نہیں ۔۔۔۔۔ لیکن القلم پر رکنیت لینے میں کوئی قباحت بھی تو نہیں محفل کے رکن تو آپ ہیں ہی:)
 

Raheel Anjum

محفلین
شاکر بھائی ما شااللہ خوبصوورت فانٹ ہے۔ اگر آپ اپنے نام سے اس فانٹ کو ریلیز کرنے میں ہچکچا رہے ہیں تومیری تجویز ہے کہ اسے اعجازبھائی کے نام سے ریلیز کر دیں۔
 

شاکرالقادری

لائبریرین
جو لوگ میرے نام کے لیے ووٹ کر رہے ہیں میں ان کا شکر گزار ہوں لیکن آپ لوگ مجھے اس مقابلہ میں شامل نہ سمجھیے میرے لیے القلم کا لفظ ہی کافی ہے اور وہ تو فونٹ کے نام میں پہلے سے موجود ہے ۔۔۔۔ بس اس کے بعد کس کا نام آنا چاہیے وہ آپ نے بتانا ہے
 

الف عین

لائبریرین
نام میرا مجھ سے بہتر ہے کہ اس محفل میں ہے۔ بلکہ القلم کی محفل میں بھی۔ ویسے میں کہیں اور رکن نہیں۔۔۔
شکریہ دوستو۔ لیکن فانٹ کو شاکر صاحب اپنا نام ہی دیں تو بہتر ہے۔
 

خاورچودھری

محفلین
شاکرصاحب
آپ کی محبت کا یہ انداز خوب ہے۔۔۔۔کس طرح دوستوں کو احترام کی لڑی میں پروئے جا رہے ہیں۔۔۔۔ واللہ میں بہت خوش ہوا ہوں۔۔۔
مہوش علی صاحبہ کو مبارک پیش کرتا ہوں
 
Top