الف عين (انڈیا ) اور دیگر اساتذہ سخن کی خدمت میں:

فاخر

محفلین
اعجاز عبید صاحب (انڈیا) اور دیگراستاد سخن کی خدمت میں :
آﺅ حسنِ خدا کی بات کریں
آؤ حسن خدا کی بات کریں
جام ،عارض، نشہ کی بات کریں

زلف کاکل ، مشام جاں کی نمو
عشق کی ہم جزا کی بات کریں

لوٹ آئیں تلاش یار سے جو
ان سے کہہ دو ، جفا کی بات کریں

تیغ مژگاں مجھے نوید لگے

رکھ کے گردن سزا کی بات کریں

وہ کیا ہے ؟ مرے سخن کی وجہ !
آؤ پھر دل ربا کی بات کریں
 
الف عین اس محفل پر ایک ہی ہیں اور ایک عظیم ہستی ہیں۔ گو کہ بھارت سے ان کا تعلق ہے اور حب وطن اس سنبل و ریحان خوشتر کے مصداق ان کی حب الوطنی کسی شک و شبہ سے بالا ہے۔ البتہ ہم اردو محفل پر اس بناء پر تفریق نہیں کرتے کہ کوئی کہاں سے ہے لہذا عنوان میں انڈیا ہائی لائیٹ کرنے پر اعتراض ہے ۔ امید ہے ملک کا نام ہٹایا جاوے گا
 
جس نظریہ اور اور سوچ کے تحت آپ یہ فرمارہے ہیں وہ سوچ اور نظریہ میرے گوشہ خیال میں بھی نہیں تھا۔ خیر!!!!!!!!!!! الف عین صاحب انڈیا کے ہیں تو کیا میں ان کو پاکستانی لکھوں؟ بھائی چھوٹی سی چھوٹی چیز کو بھی سیاست سے آلودہ کئے بغیر نہیں رہ سکتے ۔ اس فورم میں ملک کے جھنڈے کا بھی ایک خانہ ہے اس خانہ کے متعلق بانیین اور منتظمین سے کہیے کہ اس کو ڈیلیٹ کردیں تاکہ وطنیت کی شناخت ہی نہ ہوسکے ۔ لاحول ولا قوہ الا باللہ العلی العظیم ۔ "لکم دینکم ولی دین"
 
مدیر کی آخری تدوین:

سید عاطف علی

لائبریرین

اردو کی سلطنت میں یہ خطوط کھینچنے کی ضرورت ہی کیا ہے بھلا ؟
 
فاخر

محفلین
اردو کی سلطنت میں یہ خطوط کھینچنے کی ضرورت ہی کیا ہے بھلا ؟

تنکے کو شہتیر بنا رہے ہیں بھائی اس سے کوئی فائدہ نہ تو ہمیں حاصل ہو گا اور نہ ہی آپ کو !!! اللہ واسطے اس کو سیاست سے آلودہ نہ کریں،یہ کارعبث اور بیجا ہے ۔ کام کی بات کریں جس سے ہمیں بھی فائدہ ہو اور آپ کو بھی ؛کیوں کہ یہ فورم سیکھنے اور سکھانے کا ہے ۔ اگر یہی بات ہے تو پھر میں کہنے پر مجبور ہوں کہ وطنیت کا خانہ اور ملکی پرچم کا نشان بھی ہٹادیجئے تاکہ اقلیم اردو ان تفریقات سے سوا ہوجائے۔ میری بات گراں گزری ہو تو معافی چاہوں گا ۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
بھئی آپ پہلے اس بات کو سمجھیں۔ پھر سمجھائیں ۔ ۔ ۔ در اصل آپ کی بات درست ہے ۔ پرچم وغیرہ تو محض معلوماتی نشانات ہیں ۔ جیسے میرا پرچم سعودیہ کا ہے ۔ جب کہ زبان اردو۔ اتنی سی بات ہے ۔۔۔۔۔ اعجاز بھائی ہمارے بھی اتنے ہی بزرگ ہیں جتنے اور سب اردو محفلین کے۔
 
جس نظریہ اور اور سوچ کے تحت آپ یہ فرمارہے ہیں وہ سوچ اور نظریہ میرے گوشہ خیال میں بھی نہیں تھا۔ خیر!!!!!!!!!!! الف عین صاحب انڈیا کے ہیں تو کیا میں ان کو پاکستانی لکھوں؟ بھائی چھوٹی سی چھوٹی چیز کو بھی سیاست سے آلودہ کئے بغیر نہیں رہ سکتے ۔ اس فورم میں ملک کے جھنڈے کا بھی ایک خانہ ہے اس خانہ کے متعلق بانیین اور منتظمین سے کہیے کہ اس کو ڈیلیٹ کردیں تاکہ وطنیت کی شناخت ہی نہ ہوسکے ۔ لاحول ولا قوہ الا باللہ العلی العظیم ۔ "لکم دینکم ولی دین"
اعتراض خود اختیاری شناخت پر نہ ہے نہ ہو سکتا ہے۔ اعتراض ندائے کار میں ملک کا نام لکھنے پر ہے۔ اردو محفل کی عمومی اخلاقیات میں اسے نہ صرف بے ادبی سمجھا جاتا ہے بلکہ ایسی کوئی نظیر پہلے سے موجود نہ ہے کہ ایک طرف استاد مانا جا رہا ہے اور دوسری طرف جب تک وہ خود ایسی ندا کے متعلق پسندیدگی اور خواہش کا اظہار نہ کریں انہیں ایسے بلانا مناسب نہیں ہے۔ الف عین ہمارے بڑے بھی ہیں اور محترم بھی۔ اب اس میں دینی مثال دینے کا کیا تک ہے اور مثال بھی ایسی جو کفار کے تخاطب میں نازل شدہ آیت ہے۔ براہ کرم احتیاط سے کام لیجئے
 
شکریہ محترم !! لگتا ہے کہ میں نے کسی غلط پلیٹ فارم کا انتخاب کرلیا ہے۔ ”ندائے کا ر“ میں یا پھر ”تخاطب“ میں کوئی ایسی مثال نہیں ملتی ہے ۔جس سے ”مخاطَب“ کی شان میں گستاخی کا کوئی پہلو یا کوئی شائبہ ہو ۔ اور پھر تخاطب اس فرد واحد سے ہوتا ہے یا کیا جاتا ہے جو کہ کسی نہ کسی حیثیت سے طالب ہو۔ طالب میں ہوں ۔ یہاں تو عرضی ہےجس کو شاید غلط سمجھ لیا گیا ہے ۔ وہ الگ شی ہے کہ کسی بات کو متنازع فیہ بنادیا جائے جیسا کہ آپ کی ژولیدہ اور غیر مفہوم عبارت ؛بلکہ پر کاری سے مزین جملوں سے مفہوم ہوتا ہے ۔ میں سمجھتا ہوں کہ اس پلیٹ فارم میں اکثر اہل علم ہونے کے ساتھ ”مثبت سوچ “ کے بھی حامل ہیں ۔ اس لیے میں چاہوں گا کہ اس پر یہیں ”ختمہ“ لگادیا جائے ۔ جس کا تقاضا اردو کی تہذیب بھی کرتی ہے۔ ”افلا تعقلون“۔
 
Top