اقوال زریں "دل"

امام ابو بکر طر طوشی فرماتے ہیں

( 1 ) دل کی مضبوطی کے ذریعے سے ہی انسان ! اللہ کے احکام پورا کر سکتا ہے اور اس کے منع کئے ہوئے کاموں سے بچ سکتا ہے

( 2) دل کی مضبوطی کے ذریعے سے ہی انسان ! ہر طرح کے فضائل کو حاصل کر سکتا ہے ۔

(3) دل کی مضبوطی کے ذریعے سے ہی انسان ! نفس کی غلامی اور گندگیوں میں لتھڑنے سے محفوظ رہ سکتا ہے

( 4 ) دل کی مضبوطی کے ذریعے سے ہی انسان ! اپنے ساتھ بیٹھنے والوں کی ایذاء کو اپنے دوست کی بے وفائی کو برداشت کر سکتا ہے ۔

( 5) دل کی مضبوطی کے ذریعے سے ہی انسان ! راز کو چھپا سکتا ہے اور ذلت سے بچ سکتا ہے۔

( 6 ) دل کی مضبوطی کے ذریعے سے ہی انسان ! مشکل کاموں میں کود سکتا ہے ۔

(7) دل کی مضبو طی کے ذریعے سے ہی انسان ! بڑے بڑے نا پسندیدہ بوجھ برداشت کرسکتاہے۔

( 8 ) دل کی مضبوطی کے ذریعےسے ہی انسان ! لوگوں کی عادتوں کو برداشت کر سکتاہے ۔

(9) دل کی مضبوطی کے ذریعے سے ہی انسان ! اپنی سوچ اور عقل کے ہر ارادے اور عزم کو پوراکرسکتاہے ۔[صرف خیا لی پلاؤنہیں پکاتار ہتا]

(10) دل کی مضبوطی کے ذریعے سے ہی انسان ! دل میں نفرت اورغصہ رکھ کر اوپر سے مسکر اسکتاہے۔

جیساکہ​
حضرت ابودرداء ر رضی اللہ عنہ کافرمان ہےکہ ہم کچھ لوگوں کے سامنے مسکراتے ہیں جبکہ ہمارے دل ان پر لعنت بھیج رہے ہوتے ہیں۔


اللہ اکبر کبیرا
 
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
السلام علیکم
امام غزالی رحمہ اللہ فرماتے ہیں !
لذت کی خاطر گناہ مت کر لذت ختم ہو جائیگی اور گناہ باقی رہ جائیگا
مشقت کی خاطر نیکی مت چھوڑ مشقت ختم ہو جائیگی اور نیکی باقی رہ جائیگی۔

اللہ اکبر کبیرا
 
Top