اسلام میں شاعری کی حیثیت --صفحہ 4

الف نظامی

لائبریرین
page%20004.jpg
 

الف نظامی

لائبریرین
و اذالنجوم انکدرت.
ترجمہ: اور جب تارے جھڑ پڑیں.
واذالسما کشطت.
ترجمہ: اور جب آسمان جگہ سے کھینچ لیا جائے.
ان آیاتِ محولہ بالا سے یہ نتیجہ بخوبی ظاہر ہے کہ خالقِ ارض و سماء نے کائنات کی ہر چیز کو ایک مربوط و منضبط نظام کے تحت پیدا کیا اور رکھا ہوا ہے. چناچہ اسی ارتباط و ترتیب کے حوالے سے کلام ، سُر اور لَے کی موزونیت پر استدلال کیا جاسکتا ہے. جب ہر جرمِ فلکی اپنے مقررہ محور میں تیر رہا ہے اور تیرنے کے لئے رفتار ضروری ہے تو رفتار لَے کے بغیر قائم نہیں رہ سکتی.
ھو الذی جعل الشمس ضیاء و القمر نورا و قدرھم منازل لتعلموا عدد السنین و الحساب ما خلق اللہ ذلک الا بالحق.
ترجمہ: وہی ہے جس نے سورج کو جگمگاتا بنایا اور چاند کو چمکتا اور اس کے لئے منزلیں ٹھہرائیں تاکہ تم برسوں کی گنتی اور حساب جانو ، اللہ نے اسے نہ بنایا مگر حق ، نشانیاں مفصل بیان فرماتا ہے علم والوں کے لئے.
لطیفہ:
ایک منکرِ قرآن اور ملحد نے امام غزالی رحمۃ اللہ علیہ پر اعتراض کیا کہ قرآن میں آیا ہے کہ "کل فی فلک یسبحون" یعنی ہر ایک سیارہ دائرے اور گھیرے میں تیر رہا ہے ، اس سے ثابت ہوتا ہے کہ ہر جرمِ فلکی (سیارہ) سیدھا تیرتا ہے ایک ہی جانب. جبکہ ہم دیکھتے ہیں کہ کچھ سیارے الٹے بھی تیرتے ہیں. آج ادھر سے اُدھر اور کل اُدھر سے اِدھر. قرآن نے یہ نامکمل بیان کیوں دیا ہے. اس پر امام غزالی رحمۃ اللہ علیہ نے اسے سمجھایا کہ کاغذ اور قلم لے آو. جب وہ لے آیا تو آپ نے یہ الفاظ کاغذ پر لکھے "کل فی فلک" اور فرمایا کہ ان
 
Top