اسلام میں شاعری کی حیثیت --صفحہ 3

الف نظامی

لائبریرین
page%20003.jpg
 

الف نظامی

لائبریرین
کلاسیکل شعراء میں خواجہ حافظ شیرازی رحمۃ اللہ علیہ ، امیر خسرو دہلوی رحمۃ اللہ علیہ ، مولانا جامی رحمۃ اللہ علیہ ، مولانا رومی رحمۃ اللہ علیہ ، مرزا عبد القادر بیدل رحمۃ اللہ علیہ اور علامہ اقبال رحمۃ اللہ علیہ سرِ فہرست ہیں.
اردو میں میر تقی میر ، غالب ، مصحفی ، داغ ، ابراہیم ذوق ، میر انیس و غیرھُم کے نام بھی لیے جاسکتے ہیں. عربی ادب میں شعرائے جاہلیت کے چند شاعر ، جنہیں کلاسیکل ادب کا اُستاد کہا جاسکتا ہے. ان میں متنبی ، حسان بن ثابت رضی اللہ عنہ ، صاحبانِ سبعہ معلقہ ، لبید وغیرھُم شامل ہیں.
آگے بڑھنے سے قبل رِدَم یعنی لَے کی اہمیت کے بارے میں اگر غور کیا جائے تو کائنات کی ہر شئے ایک خاص رِدَم سے دوچار ہے. لَے کی حقیقت اور اہمیت سمجھنے کے لئے قرآنِ مجید کی دو چار آیات سے استدلال پیش کیا جاتا ہے. ارشاد ہوا.
والشمس تجری لمستقر لھا ذلک تقدیر العزیز العلیم.
ترجمہ: اور سورج چلتا ہے اپنی قرار گاہ کے لئے ، یہ حکم ہے زبردست علم والے کا.
والقمر قدرنہُ منازل حتیٰ عاد کاالعرجون القدیم.
ترجمہ: اور چاند کے لئے ہم نے منزلیں مقرر کیں یہاں تک کہ پھر ہوگیا ، جیسے کھجور کی پرانی ڈالی.
لاالشمس ینبغی لھا ان تُدرک القمر ولا اللیل سابق النھار و کل فی کلک یسبحون.
ترجمہ: سورج کو (حق) نہیں پہنچتا کہ چاند کو پکڑے اور نہ رات دن پر سبقت لے جائے اور ہر ایک گھیرے میں تیر رہا ہے.
انا کل شیء خلقنٰہ بقدر.
ترجمہ: بے شک ہم نے ہر چیز ایک اندازے سے پیدا کی.
 
Top