اسلامک اردو پورٹل

موجو

لائبریرین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
بڑے دنوں کے بعد محفل میں شامل ہورہا ہوں رمضان المبارک میں مصروفیت رہی اس وجہ سے کمپیوٹر سے دوری لازمی امر تھا حالانکہ مجھے ایسے محسوس ہورہا ہوتا ہے کہ کمپیوٹر سے ایک دن بھی دور نہیں رہا جاسکتا لیکن جب وصال ہوتا ہے تو پتہ چلتا ہے کہ اتنا عرصہ احباب سے اور کمپیوٹر سے دور رہنے زندگی میں کوئی خاص تبدیلی واقع نہیں ہوئی، تو برادران عزیز اب آپ سے انشاء اللہ روز ہی ملا قات رہی گی۔
محترم و مکرم اعجاز صاحب میں آپ کا مشکور ہوں کہ آپ نے تفہیم کے متعلق مجھ سے دریافت کیا تو گزار ش یہ ہے کہ میں نے سوۃ البقرہ کی تفسیر شروع کررکھی ہے، ابھی اسکا آغاز ہی کیا ہے اس کے علاوہ میں نے جس ایک ڈیڑھ پارے کے متعلق لکھا ہے وہ مودودی صاحب کا علیحدہ سے اختصار کا ساتھ ترجمان القرآن کے نام سے ترجمہ ہے اس کا بیان کردہ حصہ مکمل ہوچکا ہے۔
تفہیم القرآن، ترجمان القرآن، سود، الجہاد فی الاسلام کے جملہ حقوق سید ابوالاعلی مودودی کے خاندان کے پاس ہیں اس کے علاوہ مودودی صاحب کی باقی کتب کے حقوق جماعت اسلامی پاکستان کے ساتھ ہیں۔ میں نے جماعت کے لوگوں سے اس کے ڈیجیٹل ورژن کے متعلق بات چیت کی ہے ابھی یہ بات چیت ابتدائی مراحل میں ہے ہم انشاء اللہ اس پراجیکٹ پر کام کریں گے۔
اب کہ میں چاہتا ہوں کہ اگر کسی بھائی کےپاس تفہیم القرآن کے علاوہ کوئی تفسیر سکین شدہ یا pdf فارمیٹ میں موجود ہو تو براہ کرم مجھے فراہم کردیں علاوہ ازیں اگر کو ئی اور کتب دینی، ادبی، تکنیکی ہوں تو آگاہ کریں اگر مواد زیادہ ہوگا تو مجھے سی ڈی پر رائٹ کرکے بذریعہ ڈاک بھیج دیں اور جو بھی اخراجات ہونگے میں انشاءاللہ ادا کروں گا۔ آ خر میں قیصرانی بھائی کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے اہم معاملے میں‌میری توجہ دلائی تاہم مجھے کسی ایسی پالیسی کے بارے میں علم نہیں‌تھا میری معذرت قبول فرمائیں
اللہ ہمارا حامی و ناصر ہو
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
 

قیصرانی

لائبریرین
محمد انیس الرحمن نے کہا:
آ خر میں قیصرانی بھائی کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے اہم معاملے میں‌میری توجہ دلائی تاہم مجھے کسی ایسی پالیسی کے بارے میں علم نہیں‌تھا میری معذرت قبول فرمائیں
اللہ ہمارا حامی و ناصر ہو
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ

خوش آمدید اور کوئی بات نہیں‌ :)
 

الف عین

لائبریرین
شکریہ انیس۔ خدا کرے کہ آپ کا پورٹل جلد ہی فعال ہو جائے۔ رہا سوال تفیہیم کا تو ترجمان القرآن کے نام سے جو تلخیص ہے، وہ واقعی بہت مختصر ہے۔ پھر بھی مکمل ٹائپ کرنے والوں کو بیچ بیچ میں مواد کاپی پیسٹ کرنے کے لئے مل سکتا ہے۔ ایسا کریں کہ جو ہو گیا ہو وہ مجھے ای میل کر دیں۔ میں اس میں اضافے کرواتا رہوں گا۔
اور زکریا۔ اس پوسٹ کو درست فورم میں منتقل کر دیں۔
 

موجو

لائبریرین
اسلامک پورٹل

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ !
آپ کو جوابی پیغام دیر سے ارسال کرنے پر میں‌ نہایت شرمندہ ہوں وجہ اس کی یہ ہے کہ میں‌ قریبا ڈیڑھ ماہ سے کمپیوٹر سے دور تھا تعمیر ومرمت کو کچھ کام گھر میں‌کروا رہا تھا اس وجہ سے دیر ہوگئی ۔
میرے پاس فائل تو موجود ہے لیکن آپ کا ای میل ایڈرس میرے پاس نہیں ہے ۔
میں‌انشاءاللہ اسی فورم پر پوسٹ کردوں‌گا
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
 
Top