اسرائیلی جارحیت کے خلاف مظاہرہ!

arifkarim

معطل
ہمارا شہر ’’درامن‘‘بہت امن پسند شہر ہے لیکن اس بار اسرائیلی جارحیت کے خلاف ہماری پاکستانی برادری نے آواز بلند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہزاروں کی تعداد میں مجمع شہر کے وسط میں جمع ہو رہا ہے۔ اور ہم لوگ یہاں کے McDonald ریسٹارنٹ پر دھرنا بھی دیں گے۔۔۔۔ امید ہے پولیس زیادہ شور نہیں کرے گی ;)
کیا آپکے شہر میں بھی ایسا کچھ ہوا ہے؟
 

زین

لائبریرین
ہمارے شہر میں تو روزانہ مظاہرے ہوتے ہیں۔ آج بھی مسلم لیگ ن کا مظاہرہ ہوا تھا۔
 

arifkarim

معطل
ہمارے شہر میں تو روزانہ مظاہرے ہوتے ہیں۔ آج بھی مسلم لیگ ن کا مظاہرہ ہوا تھا۔

شکریہ زید۔ویسے ناروے کی حکومت پہلے ہی دو بار اسرائیل اور فلسطین کے مابین بڑی نوعیت کے معاہدے کروا چکی ہے۔ 1993 اور 95 میں ’’اوسلو ڈیل‘‘ کے نام سے ہونے والے معاہدوں میں دونوں فریقان امن قائم رکھنے کے پابند ہو گئے تھے۔ لیکن ہر بار اسرائیل نے جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہو معاہدوں کو توڑا۔۔۔۔ اس لئے اب ناروے کے باشندے اپنا وقت مزیدبرباد نہیں‌کرنا چاہتے کیونکہ ہم جانتے ہیں کہ اس کنفلیکٹ کا کوئی حل نہیں۔ سوائے تیسری جنگ عظیم کے!
 

ابوشامل

محفلین
یہاں کراچی میں ویسے تو چھوٹے موٹے مظاہرے روزانہ ہی ہو رہے ہیں لیکن کل (بروز پیر) وسط شہر میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے اور اسرائیل کی مذمت میں خواتین کا ایک بہت بڑا مظاہرہ ہوا۔
02_23.gif

تصویر: روزنامہ جنگ کراچی 13 جنوری 2008ء
 

زینب

محفلین
سر جی یہاں‌تو کوئی پتا نہیں مظاہروں کا نا کوئی ہوا ہاں جگہ جگہ ڈونیشن لے رہے ہیں بلڈ بنک بھی بسوں میں لگاے گئے ہیں اور ایس ایم ایس کر کے بھی بہت سارے طریوقوں سے ڈونیشن ہو رہی ہے
 

arifkarim

معطل
سر جی یہاں‌تو کوئی پتا نہیں مظاہروں کا نا کوئی ہوا ہاں جگہ جگہ ڈونیشن لے رہے ہیں بلڈ بنک بھی بسوں میں لگاے گئے ہیں اور ایس ایم ایس کر کے بھی بہت سارے طریوقوں سے ڈونیشن ہو رہی ہے

ہاہاہا، کہتے ہیں ہر واقعہ کے پیچھے ایک بزنس کار فرما ہے:
9/11 حملوں کےپیچھےتیل کا بزنس
افغان جنگ کے پیچھےسونے کا بزنس
اور قدرتی آفات و جنگ کے پیچھے ڈونیشن کمپنیوں کا بزنس:grin:
 

زینب

محفلین
نہیں یہاں‌ایسا نہیں ہوتا پاکستان میں ہو سکتا ہے یہ خود سے اتنی مالی امداد کرتے ہیں کہ انہیں کسی کی ڈونیشن کی ضرورت نہیں ہوتی یہ کوئی بزنس نہیں ہو رہا
 
Top