اردو کے لیے metaphone فنکشن؟

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

میں نے کافی عرصے پہلے ایک املا کی پڑتال کی سکرپٹ کو محفل فورم کے لیے قابل استعمال بنانے کا سوچا تھا لیکن کام قدرے دشوار ثابت ہوا ہے۔ میں نے کوشش کی تھی کہ آصف کی تیار کردہ اردو الفاظ کی فہرست کو phpSpell میں بطور اردو لغت شامل کردوں۔ لیکن phpSpell بنیادی طور پر لاطینی زبانوں کے لیے قابل استعمال لگتا ہے۔ ایک مسئلہ جو مجھے اس میں نظر آیا ہے وہ metaphone فنکشن کا استعمال ہے۔ میٹافون فنکشن ملتی جلتی آواز رکھنے والے الفاظ ڈھونڈنے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ مسئلہ یہ ہے کہ یہ فنکشن انگریزی الفاظ کے لیے قابل استعمال ہے۔ مجھے اس کا کوئی اردو متبادل نہیں ملا۔

میں نے اس کے بارے اس لیے پوسٹ کیا ہے تاکہ کوئی اور صاحب اس میں دلچسپی لینا چاہیں تو اس کام کو آگے بڑھا سکتے ہیں۔ فی الحال میں اس سمت میں کوئی کام نہیں کر رہا۔ اگر اردو املا کی پڑتال کے لیے کوئی سکرپٹ تیار ہوجائے تو اس سے بھی اردو کمیونٹی کو کافی فائدہ ہو سکتا ہے۔
 
Top