اردو ویب پیج ریڈرٹول بار۔۔۔۔دوستو یہ ٹول بار دراصل اردو کی ایک ٹیکسٹ ٹو اپیچ ایپلی کیشن ہے ۔

دوستو یہ ٹول بار دراصل اردو کی ایک ٹیکسٹ ٹو اسپیچ ایپلی کیشن ہے جو مائکروسافٹ انٹرنیٹ ایکسپلورر میں کسی بھی ویب پیج کی تحریر کو جوکہ اردو یونیکوڈ فانٹ میں ہو ،آپ کو آواز کے ساتھ پڑھ کر سناتی ہے تاہم میرے تجربے کے مطابق یہ صرف ونڈوزایکس پی اور ونڈوز 2000 پر کام کرتی ہے ۔اگر کوئی دوست اس ٹول بار کو ونڈوز 7 یا 8 کے انٹرنیٹ ایکسپلورر پر چلانے کے طریقوں سے واقف ہیں تو برائے کرم اپنا تجربہ اور طریقہ یہاں ضرور شئیر کریں۔شکریہ
 

اسد

محفلین
میں نے یہ ٹول بار کبھی ڈاؤنلوڈ یا استعمال نہیں کی۔ یہ غالباً کرلپ نے 2007 میں تیار کی تھی۔ اب تو کرلپ کی سائٹ بھی نہیں کھلتی، پہلے بھی شاید یہ ٹول بار ڈاؤنلوڈ کے لئے دستیاب نہیں تھی۔ اب بھی یہ سی‌ایل‌ای کی سائٹ پر دستیاب نہیں ہے۔ مجھے محفل پر اس کا ذکر ہونا بھی یاد نہیں ہے۔
کیا یہ فری سوفٹویئر ہے؟ اس کا کوئی ڈاؤنلوڈ ربط؟
 

افضل حسین

محفلین
ایکسپی میں تو میں نے بھی ٹرائی کیاہے لیکن جب سے ونڈوز سیون استعمال کر رہا ہوں اس کا استعمال نہیں کیا کل آفس میں ٹرائی کرتا ہوں.
 
ایکسپی میں تو میں نے بھی ٹرائی کیاہے لیکن جب سے ونڈوز سیون استعمال کر رہا ہوں اس کا استعمال نہیں کیا کل آفس میں ٹرائی کرتا ہوں.
شکریہ افضل حسین صاحب۔امید ہے کہ آپ کو کامیابی ہوگی،اس صورت میں ہمیں ضرور آگاہ کیجیے گا۔
 
Top