اردو تلاش انجن

جیسبادی

محفلین
اردو تلاش انجن کی مستقبل میں ضرورت پڑے گی۔ گوگل اردو تلاش کیلئے موضوع نہیں۔ مثلاً اسے یہ نہیں پتہ کہ تلاش کرتے وقت اعراب کو چھوڑ دیا جائے۔ اردو کی لغت بھی استعمال نہیں کرتا جیسا کہ انگریزی کی کرتا ہے۔
ایک آزاد مصدر سرچ انجن nutch کے نام سے موجود ہے۔ ممکن ہے اسے استعمال کرتے ہوئے اردو کا انجن بن سکے جو فی الحال صرف انہی سائٹ میں تلاش کرے جو اردوویب کے روابط سیکشن میں ہیں۔
ظاہر ہے یہ محنت طلب کام ہے۔ شاید اس کا وقت ابھی نہیں آیا۔
 

زیک

مسافر
میرا خیال ہے اس کا ابھی وقت نہیں آیا۔ ویسے عربی اور فارسی میں اس سلسلے میں کوئی کام ہوا ہے؟
 

الف نظامی

لائبریرین
جیسبادی نے کہا:
اردو تلاش انجن کی مستقبل میں ضرورت پڑے گی۔ گوگل اردو تلاش کیلئے موضوع نہیں۔ مثلاً اسے یہ نہیں پتہ کہ تلاش کرتے وقت اعراب کو چھوڑ دیا جائے۔ اردو کی لغت بھی استعمال نہیں کرتا جیسا کہ انگریزی کی کرتا ہے۔
ایک آزاد مصدر سرچ انجن nutch کے نام سے موجود ہے۔ ممکن ہے اسے استعمال کرتے ہوئے اردو کا انجن بن سکے جو فی الحال صرف انہی سائٹ میں تلاش کرے جو اردوویب کے روابط سیکشن میں ہیں۔
ظاہر ہے یہ محنت طلب کام ہے۔ شاید اس کا وقت ابھی نہیں آیا۔
گوگل میں تو میں بہت عرصہ سے سرچ کر رہا ہوں۔ البتہ اعراب کا معاملہ دوسرا ہے۔ گوگل اپنے انجن کے ساتھ اردو ڈکشنری لگا دے تو زبردست بات ہوگی۔
 

جیسبادی

محفلین
زکریا نے کہا:
میرا خیال ہے اس کا ابھی وقت نہیں آیا۔ ویسے عربی اور فارسی میں اس سلسلے میں کوئی کام ہوا ہے؟
ایک اردو تلاشی انجن کا شارق نے اپنی سائٹ پر لنک دیا ہے مگر صحیح معلوم نہیں اس کا کیا حال ہے۔ عربی/فارسی والوں کی بھی حالت اردو والوں سے زیادہ اچھی نہیں۔ مثال کے طور پر ابھی تک "املآ پڑتال" اوپن آفس کیلئے، ان لوگوں نے نہیں بنائی۔
 

مہوش علی

لائبریرین
پلیز یہ لنک دیکھیں
http://www.al-eman.com/hadeeth/viewchp.asp?BID=13&CID=163#s1

یہاں پر عربی متن میں اعراب لگے ہوئے ہیں۔ مگر جب آپ "حذف التشکیل" کے لنک کو کلک کریں گے، تو تمام اعراب غائب ہو جاتے ہیں اور عربی ٹیکسٹ بلا اعراب باقی رہ جاتا ہے۔

اب جب آپ ایکسپلورر کے Find کو استعمال کریں گے، تو آپ کو اعراب نہیں لگانا ہوں گے۔ پروگرامنگ کے ماہرین کو یقینا اس ٹیکنالوجی کا علم ہو گا۔
 
اردو کی سرچنگ

جیسبادی وہ لنک بہت زیادہ مفید نہیں ہے۔

مجھے آپ کی یاہو گروہ پر وہ پوسٹ یاد ہے جس میں آپ نے گوگل تلاش پر

علامہ اقبال اور
علّامہ اقبال

کا حوالہ دیا تھا۔

ویسے بحث کو جاری رکھتے ہوئے یہ بتائیں کہ کیا اردو کی سرچنگ میں صرف اعراب ہی کی پیچیدگی ہے یا کچھ اور بھی۔

مثلاً بالکل سادہ انداز سے بات کرتا ہوں کہ آپ کسی یوزر کو اردو ٹیکسٹ میں سرچ کا آپشن دیں اور دو آپشن دے دیں (ریڈیو بٹن سے) کہ بمعہ اعراب یا غیر اعراب۔ بمعہ اعراب میں آپ input string میں کوئی تبدیلی نہ کریں مگر بغیر اعراب سرچ میں آپ input string اور subject دونوں میں سے اعراب کے خاص unicode characters صاف کردیں اور پھر سرچ کو آگے بڑھائیں۔ یہ ایک بالکل minimal پروپوزل ہے، یقیناً معاملات اس سے زیادہ پیچیدہ ہونگے۔

اگر ایسی کوئی چیز تیار کرکے کسی اردو ایڈیٹر مثلاً نبیل کے ایڈیٹر میں شامل کردی جائے تو باقی سافٹ ویئر کے لیے مشعلِ راہ ہوسکتی ہے۔
 

جیسبادی

محفلین
نبیل کے ایڈیٹر میں یہ سہولت ڈالنے کی تجویز اچھی ہے۔ باقی نبیل پر چھوڑ دیں۔

ابھی تک سرچ انجن میں بہت زیادہ انٹیلیجینس تو نہیں ہے۔ مطلب ہے کہ وہ متن کو سمجھنے کی کوشش تو نہیں کرتے۔ اعراب کے علاوہ تو گوگل اردو تلاش اب بھی مفید ہے۔

تلاش انجن کو "ایڈیکس" بناتے ہوئے اس بات کو خیال رکھنا ہو گا کہ الفاظ کو دو طریقے سے محفوظ کرے، اعراب کے ساتھ اور بغیر۔ دوسرا گوگل میں آپ تلاش کو اردو صفحوں تک محدود نہیں کر سکتے۔ گوگل کیلئے عربی، اردو، فارسی سب برابر ہیں۔ گوگل صفحے پر تو ابھی تک اردو ترجمہ صحیح نہیں ہو سکا۔ اس میں قصور گوگل کی مینجمنٹ کا ہے، لوگوں نے محنت تو بہت کی، مگر خراب کرنے والے "وولنٹیر" زیادہ تھے۔ اس سلسلے میں گوگل سے کوئی امید وابستہ کرنا خام خیالی ہو گا۔
 

جیسبادی

محفلین
یہ کیسے پتہ چلے کہ ان کی اپنی اندکس ہے، یا یاہو اور گوگل کے نتائج ملا جلا کے پیش کر دیتے ہیں؟
 
متنوع سائٹس

گوگل کی ڈائریکٹری (http://www.google.com/Top/World/) پر نظر ڈالنے سے پتہ لگتا ہے کہ عربی اور فارسی کی خاصی متنوع سائٹس موجود ہیں۔ ان جستجو گروں کے نتائج خاصے دلچسپ ہیں۔ تلاش تو غالباً گوگل، یاہو! کی ہی ہوگی مگر نتائج کو فلٹر اچھا کیا گیا ہے۔
 

محمدصابر

محفلین
search.JPG

میں نے دو‌طریقے استعمال کر کے دیکھے ہیں۔ ایک تو تلاش کرتے ہوئے queryمیں replaceکے ذریعے تمام اعراب کو ختم کردیا۔ مگر اس میں‌وقت زیادہ لگتا ہے۔ دوسرا متن کی بغیر اعراب کے نقل بنا لی اور اس میں‌سرچ کر لیا۔ لیکن ابھی ی، ک وغیرہ جو کہ عربی اور اُردو میں‌مختلف ہیں‌مسئلہ بنے ہوئے ہیں۔اب میں‌عربی متن میں‌موجود ان حروف کو اُردو حروف سے بدلنے کی سوچ رہا ہوں۔
 

arifkarim

معطل
search.jpg

میں نے دو‌طریقے استعمال کر کے دیکھے ہیں۔ ایک تو تلاش کرتے ہوئے Queryمیں Replaceکے ذریعے تمام اعراب کو ختم کردیا۔ مگر اس میں‌وقت زیادہ لگتا ہے۔ دوسرا متن کی بغیر اعراب کے نقل بنا لی اور اس میں‌سرچ کر لیا۔ لیکن ابھی ی، ک وغیرہ جو کہ عربی اور اُردو میں‌مختلف ہیں‌مسئلہ بنے ہوئے ہیں۔اب میں‌عربی متن میں‌موجود ان حروف کو اُردو حروف سے بدلنے کی سوچ رہا ہوں۔

کیا یہ پیڈی ایف ہے یا کوئی سائٹ؟
 
Top