اردو بطور غیر ملکی زبان کے امتحان کا بنیادی خاکہ

الف نظامی

لائبریرین
اگر اردو بطور غیر ملکی زبان کا امتحان تخلیق کرنا ہو تو اُس کا بنیادی خاکہ کیا ہوگا؟

احباب اپنی قیمتی رائے سے اس موضوع کو زرخیز کر سکتے ہیں ۔

ممکن ہے کہ آنے والے دنوں میں کوئی ادارہ اِس بات کی عملی تشکیل کر سکے۔

بہت شکریہ !

اپ ڈیٹ:
علی وقار:
اردو بطور غیر ملکی زبان کا بنیادی خاکہ تین درجات پر مشتمل ہو:
ابتدائی درجہ
درمیانی درجہ
اعلی درجہ
 
آخری تدوین:

علی وقار

محفلین
اگر اردو بطور غیر ملکی زبان کا امتحان تخلیق کرنا ہو تو اُس کا بنیادی خاکہ کیا ہوگا؟

احباب اپنی قیمتی رائے سے اس موضوع کو زرخیز کر سکتے ہیں ۔

ممکن ہے کہ آنے والے دنوں میں کوئی ادارہ اِس بات کی عملی تشکیل کر سکے۔

بہت شکریہ !
میرے خیال میں، اس طرح کے امتحان/ٹیسٹ میں تین درجات ہوں گے، ابتدائی درجہ یا بیگینرز لیول، درمیانہ درجہ یا انٹرمیڈیٹ لیول، اور ایڈوانسڈ لیول۔
جو ابتدائی درجہ ہو گا، اس میں ایسے سوال ہوں گے جیسا کہ حروف تہجی کی تعداد کتنی ہے، آسان جملے کی ترتیب الٹ کر کے دی جائے گی جسے سیدھا کیا جائے گا۔واحد جمع کے سوالات ہوں گے، وغیرہ۔ درمیانہ درجے میں تین چار جملے آپشنز میں دے کر درست جملے کے چناؤ کے لیے کہا جا سکتا ہے یا محاورے میں سے کوئی لفظ پوچھا جا سکتا ہے مگر آپشنز دے کر۔ اس طرح سپیلنگ کے سوالات بھی پوچھے جا سکتے ہیں۔ ایڈوانسڈ لیول میں مرکب جملوں کے متعلق امتحان ہو سکتا ہے یا گرامر کے مشکل سوالات کیے جا سکتے ہیں اور مشکل الفاظ کے معانی پوچھے جا سکتے ہیں۔ اس درجے میں زبان و بیان پر عبور ہونا ضروری ہے۔
 
جاسمن

لائبریرین
ہمارے صوبوں میں کئی علاقے ایسے ہیں کہ جہاں اردو بول چال کی زبان نہیں ہے۔ یہاں کے تعلیمی اداروں میں اردو کا جو نصاب ترتیب دیا ہے، اس کی مدد سے بچے اردو لکھنا، بولنا اور پڑھنا سیکھتے ہیں۔ اسے ایک نظر دیکھ کے اگر اسی میں تھوڑا ترمیم و اضافہ کر لیا جائے اور پرائمری ، مڈل اور ہائی کے حساب سے تین حصوں میں تقسیم کر لیا جائے۔
 
الف نظامی

لائبریرین
میرے خیال میں، اس طرح کے امتحان/ٹیسٹ میں تین درجات ہوں گے، ابتدائی درجہ یا بیگینرز لیول، درمیانہ درجہ یا انٹرمیڈیٹ لیول، اور ایڈوانسڈ لیول۔
جو ابتدائی درجہ ہو گا، اس میں ایسے سوال ہوں گے جیسا کہ حروف تہجی کی تعداد کتنی ہے، آسان جملے کی ترتیب الٹ کر کے دی جائے گی جسے سیدھا کیا جائے گا۔واحد جمع کے سوالات ہوں گے، وغیرہ۔ درمیانہ درجے میں تین چار جملے آپشنز میں دے کر درست جملے کے چناؤ کے لیے کہا جا سکتا ہے یا محاورے میں سے کوئی لفظ پوچھا جا سکتا ہے مگر آپشنز دے کر۔ اس طرح سپیلنگ کے سوالات بھی پوچھے جا سکتے ہیں۔ ایڈوانسڈ لیول میں مرکب جملوں کے متعلق امتحان ہو سکتا ہے یا گرامر کے مشکل سوالات کیے جا سکتے ہیں اور مشکل الفاظ کے معانی پوچھے جا سکتے ہیں۔ اس درجے میں زبان و بیان پر عبور ہونا ضروری ہے۔
بہت شکریہ۔
ابتدائی ، درمیانی اور اعلی درجے کی تقسیم بالکل اہم ہے۔
اس کے علاوہ امتحان کو ان چار حصوں میں تقسیم ہونا چاہیے جیسے TOEFL میں ہوتا ہے
Reading
Listening
Speaking
Writing
 
Top