لتا اب توہے تم سے

فرخ منظور

لائبریرین
لتا کا بہت خوبصورت گانا- دلچسپی کی بات یہ کہ اس فلم "ابھیمان" میں "جیہ بہادری" نے لتا کو کاپی کیا ہے کیونکہ یہ ایک پلے بیک سنگر کا کردار تھا - اور لتا جب بھی گانے کے لیے آتی تو جیہ بھی موجود ہوتی اور لتا کی تمام حرکات کو ازبر کرتی- فلم کی موسیقی "ایس ڈی برمن صاحب" نے دی ہے- یہ انکی آخری فلم تھی- یہ فلم "ابھیمان" اور انکے بیٹے یعنی "آر ڈی برمن" کی فلم "امر پریم" ایک ہی سال رلیز ہوئی اور دونوں فلم فئیر ایوارڈ کے لیے نامزد ہوئی- لیکن باپ "ایس ڈی برمن" نے ہی بہترین موسیقار کا ایوارڈ جیتا-
 

فرخ منظور

لائبریرین
شکریہ بوچھی صاحبہ اور فاتح صاحب! یہاں ایک دلچسپ واقعہ یاد آگیا کہ فلم ابھیمان جس کے موسیقار ایس ڈی برمن تھے اور فلم امر پریم جس کے موسیقار ایس ڈی برمن کے بیٹے آر ڈی برمن تھے۔ ایک ہی سال رلیز ہوئیں اور فلم فئیر ایوارڈ کے لئے دونوں نامزد ہوئیں۔ یعنی دونوں باپ بیٹوں کی فلمیں بہترین موسیقی کے لئے نامزد ہوئیں لیکن آخر میں جیت، باپ یعنی ایس ڈی برمن اور فلم ابھیمان کی ہی ہوئی۔ :) فلم ابھیمان ایس ڈی برمن کی آخری فلم تھی اس فلم کے بعد ان کا انتقال ہو گیا۔
 
Top