آگ لگی تن من میں دل کو پڑا تھامنا

قیصرانی

لائبریرین
یہ رہے اس گانے کے بول


آگ لگی تن من میں دل کو پڑا تھامنا
رام جانے کب ہوگا سیاں جی کا سامنا

سونی ہے آج پیا موری اٹریا پیا موری اٹریا
دل تڑپے بنا جل کی مچھلیا جرا لی جو خبریا

آن پڑے مشکل تو آئے کوئی کام نہ
رام جانے کب ہوگا سیاں جی کا سامنا

ساجن کی یاد مجھے پل پل ستائے دیکھو نیناں بھر آئے
تن کا سنگھار میرے من کو نہ بھائے دیکھو نیناں بھر آئے

پیار میرا نہ ہو جائے بدنام نا
رام جانے کب ہوگا سیاں جی کا سامنا

لاگی نہ چھوٹی کروں کوئی بہانہ کروں آیا نازک زمانہ
دل میرا بنا پیا تیرانشانہ آیا نازک زمانہ

ہوئے برا الفت کا دیکھو انجام نہ
رام جانے کب ہوگا سیاں جی کا سامنا
 

فرخ منظور

لائبریرین
انڈیا کی پہلی رنگین فلم "آن" موسیقار "نوشاد صاحب" نغمہ نگار "شکیل بدایونی" اور پلے بیک "رفیع، لتا اور شائد شمشاد بیگم"
 
Top