آغا سراج درانی کیخلاف مقدمہ درج



کراچی:پاکستان کے جنوبی صوبہ سندھ کے سیکرٹری بلدیات شوکت جوکھیو نے وزیر بلدیات آغا سراج درانی کے خلاف مقدمہ درج کرادیا ہے۔
سیکریٹری لوکل باڈیز بورڈ شوکت جوکھیو مقدمے کے اندراج کےلئے میڈیکولیگل رپورٹ لے کر تھانے پہنچے تاہم ان کا کا مقدمہ تاخیر سے درج کیا گیا۔
سیکرٹری بلدیات شوکت جوکھیو نے تشدد اور دیگر دفعات کے تحت مقدمے میں آغا سراج درانی، ذوالفقار ڈہر سمیت 11 افراد کو نامزد کیا ہے۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شوکت جوکھیو نے بتایا کہ وزیر بلدیات سندھ آغا سراج درانی ان کے دفتر آئے اور کاغذات پر دستخط کرنے کا کہا، کاغذات پر دستخط سے انکار کرنے پر آغا سراج درانی اور ان کے مسلح گارڈز نے مجھ پر تشدد کیا۔
انہوں نے کہاکہ آغا سراج درانی نے بدزبانی کی اور انتہائی غیر مہذب الفاظ استعمال کئے، صوبائی وزیر میڈیا کے آنے سے قبل جاتے ہوئے میرے آفس سے حکومتی کاغذات اور موبائل بھی ساتھ لے گئے۔
خیال رہے کہ سندھ کے وزیربلدیات آغا سراج درانی نے سیکرٹری بلدیات شوکت جوکھیو پردباؤ ڈالا تھا کہ وہ محکمہ میں پرانی تاریخوں پر نوکریوں کے تقرر نامے کا اجراء کریں تاہم شوکت جوکھیو نے ان کی بات ماننے سے انکار کردیا تھا۔
دوسری جانب سیکشن آفیسر کی مدعیت میں سیکرٹری بلدیات شوکت جوکھیو کے خلاف بھی آرام باغ تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق سیکرٹری بلدیات کے خلاف مقدمہ کار سرکار میں مداخلت پر درج کیا گیا۔
ربط
http://urdu.thenewstribe.com/pakist...tortures-secretary-cases-lodged-against-both/
 

شمشاد

لائبریرین
کچھ بھی نہیں ہو گا۔
دو چار دن کھینچاتانی ہو گی اور آخر میں فائلیں داخل دفتر ہو جائیں گی۔
 
Top