آخری فلم یا ڈاکیومنٹری کونسی دیکھی

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

ابوشامل

محفلین
کنگ فو پانڈا 2 ۔۔۔۔۔ جیسی شاہکار فلم پہلی تھی بالکل ویسی ہی دوسری بھی۔ ڈریم ورکس والوں نے تو کمال کر دیا :)
 

شہزاد وحید

محفلین
Killer Elite دیکھی. اپنے ساتھی کو ایک عمانی شیخ کی قید سے چھڑانے کے لیئے ایک شخص کو اس عمانی شیخ کے تین بیٹوں کے قاتلوں کا خاتمہ کرنا پڑتا ہے اور وہ بھی اس انداز میں کہ یہ اموات قتل نہیں بلکہ حادثہ لگیں۔ کچھ بہت جاندار سٹوری نہیں ہے لیکن فلم کی خاص بات اس میں موجود جسمانی لڑائی کے دو تین راؤنڈز ہیں۔

Killer_Elite_Poster.jpg
 

شہزاد وحید

محفلین
The Help دیکھی. یہ فلم ایک کتاب کے بارے میں ہے جس میں سیاہ فام گھریلو ملازماؤں کی مشکل زندگی کا تذکرہ کیا گیا ہے جو وہ بغیر کسی معقول صلے اور عزت کے سفید فام خاندانوں کی خدمت میں گزار دیتی ہیں۔

Help_poster.jpg
 

شہزاد وحید

محفلین
Donnie Brasco دیکھی۔ عمدہ مافیا فلم ہے جس میں جذباتیات کا عمل دخل بھی دکھایا گیا ہے۔ ایک ایف بی آئی ایجنٹ (Johnny Depp) اپنی شناخت بدل کر مافیا کے ایک رکن (Al Pacino) سے دوستی گانٹھتا ہے اور پھر اسی کی مدد سے مافیا میں اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہو جاتا ہے۔ اس کا اصل مقصد مافیا کے خلاف ثبوت اکٹھے کرنا ہے۔ اس ایجنٹ پر مشکل وقت تب آتا جب وہ محسوس کرتا ہے کہ وہ اپنی قومی ذمہ داریاں بھولتے ہوئے درحقیقت مافیا گینگسٹر بنتا جا رہا ہے اور اس کی مافیا کارکن (Al Pacino) سے دوستی بھی جذباتی رُخ اختیار کر چکی ہے اور اب وہ اپنے دوست کو کھونا نہیں چاہتا اور اس کے اعتماد کو ٹھیس پہنچانا نہیں چاہتا۔

Donnie_brasco_ver2.jpg
 

زبیر مرزا

محفلین
The Help
ابھی ڈی وی ڈی پرریلیز ہوئی ہے لہذاکچھہ عرصے بعد دیکھوں گااگراس سے پہلے کتاب مل گئی تو وہ بھی
سہی- آخری فلم آمش کالونی کی المیہ کہانی
Amish Grace
دیکھی تھی معاف کردینے کے عظیم جذبے کی داستان
 

شہزاد وحید

محفلین
Weird Science دیکھی۔ کامیڈی فلم سمجھ کے دیکھنا شروع کی لیکن کسی کام کی نہیں نکلی۔ فلم کے شروع میں 1985 کے دور کا کمپیوٹر گرافکس ڈرامہ بس کچھ دلچسپ تھا۔

6083743088_23ce8f3bd8_z.jpg
 
IMMORTALS دیکھی پچھلے دنوں۔ پہلی دفعہ کسی فلم میں یونانی خداؤں کی انسانوں سے براہ راست لڑائی دیکھی ۔ Slumdog millionaire کی ہیروئن فریدہ پنٹو اس فلم کی بھی ہیروئن ہے اور تصوراتی ، جنگی فلموں کے شائقین کے لیے اس میں دلچسپی کے سامان موجود ہیں۔
 

شہزاد وحید

محفلین
IMMORTALS دیکھی پچھلے دنوں۔ پہلی دفعہ کسی فلم میں یونانی خداؤں کی انسانوں سے براہ راست لڑائی دیکھی ۔ Slumdog millionaire کی ہیروئن فریدہ پنٹو اس فلم کی بھی ہیروئن ہے اور تصوراتی ، جنگی فلموں کے شائقین کے لیے اس میں دلچسپی کے سامان موجود ہیں۔

امید ہے یہ فلم 300 اور Troy جیسی دلچسپ ہو گی لیکن یہ تو دیکھ کر ہی پتہ چلے گا۔
 

شہزاد وحید

محفلین
Final Destination 5 دیکھی۔ اس فلم کی کہانی تو سیریز کی پہلی فلموں جیسی ہی ہے یعنی فلم کے شروع میں ایک پُل ٹوٹنے کے حادثے میں کچھ لوگ موت کے منہ میں جاتے جاتے بچ جاتے ہیں لیکن پھر موت ان کا تعاقب کرتی ہے اور کسی نہ کسی بہانے نے بلاآخر ان کی موت واقع ہو جاتی ہے لیکن اس فلم میں موت واقع ہونے کے جو مناظر فلمائے گئے ہیں وہ پچھلی فلموں کی نسبت کچھ زیادہ گرافک ہیں۔ کمزور دل حضرات دل خراب ہونے کا بہانہ کرتے ہوئے آدھی فلم ہونے سے پہلے ہی اس فلم کو برا بھلا کہنا شروع کر سکتے ہیں۔ :)

FD5_poster.jpg
 

شہزاد وحید

محفلین
Warrior دیکھی۔ Mixed Martial Arts پر ایک بہت عمدہ ڈرامیٹکل قسم کی فلم ہے۔ فلم کے دو مرکزی کردار آپس میں بھائی ہیں اور اپنی اپنی مختلف وجوہات اور مجبوریوں کی بنا پر ایک بڑے مکسڈ مارشل آرٹس کے مقابلے میں حصہ لیتے ہے اور آخر کار فائنل میں ایک دوسرے کے ہی مدمقابل ہو جاتے ہیں۔ فلم کی خاص بات یہ ہے کہ فلم میں اگر جزباتی مناظر چل رہے تو یقینی طور پر فلم بین کے جذبات بھی ہائی ہونگے اور جب فلم میں سسپنس کے مناظر چل رہے ہیں تو فلم بین بھی پوری توجہ سے سانس روکے سوچ رہا ہوتا ہے کہ دیکھو اب کیا ہوتا ہے اور یہی ایک اچھی اور کامیاب فلم کی نشانی ہوتی ہے۔ میری طرف سے اس فلم کو دس میں سے دس۔

Warrior_Poster.jpg
 

حماد

محفلین
موجودہ عالمی معاشی بحران کے حوالے سے بی بی سی کی تیارکردہ یہ بہت اچھی دستاویز ہے۔
حصہ اول

حصہ دوم
 

شہزاد وحید

محفلین
Drive دیکھی۔ فلم تو اچھی ہے بلکہ خاصی اچھی ہے لیکن اس میں حد سے زیادہ وائلنس بھرا ہوا ہے۔ ایک فلم میں نے دیکھی تھی A History of Violence، بہت ہی تشدد آمیز اور ظالمانہ مار دھاڑ والی فلم تھی لیکن یہ فلم Drive تو A History of Violence کی بھی باپ نکلی۔ مزے کی بات یہ ہے کہ imdb پر دونوں فلموں کے پوسٹرز میں بھی خاصی مشاہبت ہے۔ لیکن دونوں فلموں کی کہانی اپنی اپنی منفرد حثیت رکھتی ہے۔ بات اگر بہتر فلم کی جائے تو فیصلہ کرنا مشکل ہے لیکن میرا ووٹ Drive کو ہی جائے گا۔ کافی ہائی فائی فلم ہے اور پس منظر میوزک تو بہت شاندار ہے۔ The Notebook میں شاندار رومانوی کردار پیش کرنے والا Ryan Gosling اس فلم میں بلکل ایک مختلف کردار میں سامنے آیا ہے، ایک سنجیدہ سخت دل پراسرار آدمی کا کردار، اور میرا خیال ہے اس نے اپنے کردار کو بخوبی انجام دیا۔ ویسے تو اس کی ہر فلم ہی مجھے پسند آتی ہے لیکن The Notebook اور Drive یقینی طور پر اس کے کریئر کی شاندار فلمیں ہیں۔ اس فلم کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ اسے فلم بنانے کے لیئے انفلوئنس The Day of the Locust اور Bullitt سے ملا تھا۔

Drive2011Poster.jpg
 

فاتح

لائبریرین
سن 2006 میں انسانی حقوق پر شہریوں کا کمیشن کی جانب سے "سائیکیاٹری (دماغی امراض کا علاج): موت کی صنعت" کے نام سے 108 منٹ طویل ایک دستاویزی فلم کا اجرا کیا گیاتھا۔ جس کا تعارف ان الفاظ میں کروایا گیا تھا:
سابقہ اور موجودہ دور کی نادر فوٹیج اور 160 سے زائد ڈاکٹروں، وکلا، اساتذہ، زندہ بچ جانے والوں اور ذہنی صحت کی صنعت اور اس کی خلاف ورزی پر ماہرین کے ساتھ انٹرویوز کے ذریعے یہ حیران کن دستاویزی فلم سفاکی سے پُر اور اربوں ڈالر کے فراڈ پر مشتمل اس بے بنیاد نظریاتی سائنس کی حقیقت کو مکمل طور پر عیاں کرتی ہے جسے سائیکیاٹری (دماغی امراض کے علاج) کا نام دیا جاتا ہے۔
psychiatry_an_industry_of_death.jpg


تو فی الحال میں یہ دستاویزی فلم یہاں سے آن لائن دیکھنے لگا ہوں۔ کمزور دل خواتین و حضرات اسے مت دیکھیں۔
گو کہ عام طور پر یہ جملہ لکھ کر کمزور دل خواتین و حضرات کو ایسی فلم دیکھنے پر اکسایا جاتا ہے لیکن میرا واقعی یہی مطلب ہے کہ اسے مت دیکھا جائے۔ :)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top