آتشی مکھی

زیک

مسافر
فلم Serenity کی دوستوں نے کافی تعریف کی ہے۔ سوچا کہ اسے دیکھنے سے پہلے جس ٹی‌وی سیریز پر وہ مبنی ہے اسے دیکھ لیا جائے۔ سو آج سے Firefly کی قسطیں دیکھنا شروع کی ہیں۔ پہلی قسط کا تو خوب مزا آیا۔ مجھے حیرت ہے کہ اتنی اچھی سیریز ایک سیزن کے بعد بند کیسے ہو گئی۔
 

زیک

مسافر
ساری دیکھنے میں تو وقت لگے گا۔ ایک ایک ڈی‌وی‌ڈی کر کے آ رہی ہے netflix سے۔ پہلی تین قسطیں تو بہت پسند آئیں اب اگلی ڈی‌وی‌ڈی کا انتظار ہے۔
 

زیک

مسافر
اور ساری دیکھ لی۔ یہ ایک سائنس فکشن کی کہانی ہے جو کچھ westerns کی طرز پر ہے۔ خاص طور پر ٹی‌وی سیریز۔ مگر ہے دیکھنے لائق۔

فلم Serenity کچھ مختلف ہے مگر اچھی ہے۔ اسے میں گریٹ تو نہیں کہوں گا مگر recommend‌ ضرور کروں گا۔

عنبر سائنس فکشن کی زیادہ شوقین نہیں‌ ہے مگر اسے بھی یہ بہت پسند آئیں۔
 

زیک

مسافر
پہلے ٹی‌وی سیریز Firefly دیکھیں۔ اس کی چار ڈی‌وی‌ڈی ہیں۔ پھر فلم Serenity کا زیادہ مزا آئے گا۔
 
Top