آئی فون کا خفیہ نقشہ دیکھنے کا طریقہ

arifkarim

معطل
آئی فون کا خفیہ نقشہ دیکھنے کا طریقہ
pic_1453066986.jpg._3

یہ نقشہ آپ کی آمد ورفت کے تمام مقامات کا ریکارڈ رکھتا ہے
آئی فون میں ایک خفیہ نقشہ بھی ہوتا ہے۔ یہ نقشہ صارفین کی وزٹ کی گئی تمام جگہوں کا ریکارڈ رکھتا ہے۔ اس ریکارڈ کا مقصد صارفین کو پرسنلائزڈ سروس جیسے ٹریفک کے روٹ اور دوسری معلومات سے آگاہی دینا ہوتا ہے۔اس خفیہ نقشے کو ڈھونڈنا کچھ زیادہ مشکل نہیں۔ اس نقشے کو ڈھونڈنے کے لیے سیٹنگ میں جا کر پرائیویسی پر کلک کر دیں۔اس کے بعدلوکیشن سروس پر کلک کریں اور سکرول ڈاؤن کر کے سسٹم سروس پر چلے جائیں۔
پھر سکرول کریں اور Frequent Locationsپر کلک کریں۔یہیں سے آپ اس فیچر کو ٹوگل کر کے آن یا آف کر سکتے ہیں۔ اس کے نیچے ہی آپ کے وزٹ کیے گئے تمام مقامات بلحاظ شہر نظر آ رہے ہوتےہیں۔کسی بھی شہر پر کلک کرنے اسے اس شہر کا نقشہ کھل جائے گا اور وہ تمام مقامات نظر آ رہے ہونگے، جہاں آپ گئے تھے۔کسی بھی لوکیشن پر کلک کریں تو آپ کو وہ تاریخ اور وقت بھی نظر آئے گا، جب آپ وہاں گئے تھے۔
ٹائم اور نقشہ بالکل درست ہوتا ہے تاہم اس فیچر سے” خوفزدہ “ صارفین کے لیے اچھی بات یہ ہے کہ وہ اس فیچر کو آف کرنے کے علاوہ ہسٹری کو صاف بھی کر سکتے ہیں۔
حوالہ
 
آخری تدوین:

زیک

مسافر
یہ خفیہ تو نہیں ہے۔

دوسرے یہ مکمل نقشہ نہیں دکھاتا بلکہ شہر وغیرہ کے حساب سے علیحدہ علیحدہ جگہیں نقشوں پر دکھاتا ہے۔

تیسرے اس کے استعمال سے ٹریفک اور کیلنڈر کی افادیت میں اچھا اضافہ ہوتا ہے۔
 
Top