محسن حجازی

  1. محسن حجازی

    کراچی اور اسپرانتو

    ضروری نوٹ: اسپرانتو ایک خود ساختہ زبان ہے جس کے قواعد دانستہ بہت سادہ رکھے گئے ہیں۔ مزید تفصیلات کے لیے گوگل یا وکی پیڈیا۔ مسئلہ کراچی بے حد گھمبیر ہوتا چلا جار ہا ہے اوراس کا حل ارباب حل و عقد کی سمجھ میں نہیں آ رہا۔ ہم نے بھی اس مسئلے پر کافی غور خوض کیا ہے او راپنی عقل کل اسی مسئلے پر...
  2. محسن حجازی

    استاد آسی: اردو کا پہلا عروضی انجن۔ الفا پری ویو۔

    بسم اللہ الرحمن الرحیم۔ تقریبا سن 2006 کے وسط میں مجھے ایک شام خیال آیا کہ علم عروض کے لیے اگر ایسا سافٹوئیر بنا دیا جائے جو از خود تقطیع کر دے تو یہ بہت زبردست اور خاصے کی چیز ہوگی۔ میں نے اپنے ادارے کے سربراہ ڈاکٹر عطش درانی کے سامنے یہ خیال پیش کیا تو وہ پہلے تو چونکے اور پھر چائے کا کپ...
  3. فرخ منظور

    اسکرپٹ: کرکٹ از محسن حجازی

    یہ تحریر فیس بک سے محسن حجازی کی اجازت کے بغیر اٹھائی گئی۔ :) اسکرپٹ: کرکٹ از محسن حجازی یہ کیا کھیل ہو رہا ہے بھئی؟ کرکٹ؟ نہیں کرکٹ تو اب رہی نہیں یہ کچھ اور ہی ہو رہا ہے۔ یہ اعجاز بٹ کون ہے؟ کیا کرتا ہے؟ کچھ کرتا تو بھائی یہ سب کچھ ہوتا ہی کیوں؟ آسٹریلیا کے خلاف تیسرا وائٹ واش۔ یعنی کہ چٹا...
  4. محسن حجازی

    عباس اطہر کو میرا جواب

    محترم عباس اطہر روزنامہ ایکسپریس کے مدیر اعلی ہیں۔ مسلسل کافی عرصے سے غلط پروپیگنڈا اور متعصب رویوں کا شکار چلے آ رہے ہیں۔ میں کافی عرصہ خاموش رہا مصروفیات کے سبب وقت بھی نہ ملا تاہم اب سمجھتا ہوں کہ انہیں جواب دینا میرا قومی فریضہ ہے۔ ذیل کا خط میں نے موصوف کو ارسال کیا ہے آپ احباب کے ملاحظے...
  5. محسن حجازی

    شمار کا خمار۔۔۔ محسن حجازی

    شمار کا خمار محسن حجازی افراد ہی نہیں اقوام بھی خوش فہمی کا شکار ہو جاتی ہیں اگر کسی طے شدہ حکمت عملی کے امکان کو رد بھی کر دیا جائے تب بھی طیش میں آئے اور بھنائے ہوے امریکیوں کا غریب کمزور ریاستوں پر چڑھ دوڑنا خود امریکی عوام کے نکتہ نظر سے جائز قرار نہیں دیا جا سکتا۔ دنیا میں سب سے...
  6. محسن حجازی

    اذن سخن

    گو ہم شعر کہنے کے خاصے شوقین واقع ہوئے ہیں تاہم اس ذیل میں ایک بہت بڑی رکاوٹ درپیش تھی اور وہ یہ کہ ہماری والدہ ماجدہ ہماری شعرگوئی کی سخت مخالف تھیں۔ ہم نے ان کی خواہش کے احترام میں گذشتہ آٹھ سال میں کبھی شعر گوئی کی کوشش نہیں کی۔ آمد ہوئی بھی تو اسے دانستہ لکھا نہیں سنبھالا نہیں۔ سو بعض چونکا...
Top