دسمبر

  1. نیرنگ خیال

    مسٹی آئیز از قلم نیرنگ خیال

    ہمارے یہاں سردیاں اداسی کا پیغام لاتی ہیں۔ ان کے شروع میں جھڑتے پتے درختوں کے زرد ہوتے رنگ بنا کہے ایک اداسی کا سماں سا باندھ دیتے ہیں۔ رہی سہی کسر شعراء کرام اور ادیب اپنی نظم و نثر میں پوری کر دیتے ہیں۔ الغرض اِدھر سردیاں شروع ہوتی ہیں اور اُدھر تمام معاصر سوشل میڈیا چینلز پر اداسی کا مینا...
  2. بابا-جی

    راکھ ہو جائے گا یہ سال بھی حیرت کیسی

    عدیم ہاشمی مرحُوم نے کہا تھا، پھر نئے سال کی سرحد پہ کھڑے ہیں ہم لوگ راکھ ہو جائے گا یہ سال بھی ِ ِ ِ ِ حیرت کیسی! سال کا اِختتام کیسے کر رہے ہیں محفلِین؟ میں تو ہمیشہ کی طرح کوئی پُرانی غزل، کتاب اور یادوں کے سحر میں کھو کر سال کی آخری شب گُزارنے کا عادِی ہُوں۔ اِس مرتبہ، سال کے آخر میں،...
  3. عرفان قادر

    دسمبری شاعری

    شعر مت کہہ صنم دسمبر میں ناک میں کر نہ دم دسمبر میں یاد سُکڑی ہے اُس کی، سردی سے تب ہی آتی ہے کم دسمبر میں جن کو اہلِ قلم سمجھتا تھا نکلے "اہلِ شکم" دسمبر میں سال بھر کی کرپشنیں لیڈر کر گئے سب ہضم دسمبر میں شاعری چھوڑ، مشورہ یہ مان بیچ انڈے گرم دسمبر میں تازگی بخشتے ہیں آنکھوں کو "سبز"...
  4. راحیل فاروق

    کلامِ دسمبر کی ایسی کی تیسی

    (سچے عاشقوں سے معذرت کے ساتھ :laughing::laughing::laughing:) کلامِ دسمبر کی ایسی کی تیسی اور اس کے سخن ور کی ایسی کی تیسی دوبارہ یہ چخ چخ اگر میں نے سن لی تو قندِ مکرر کی ایسی کی تیسی اسی ماہ محبوبہ بھاگی سبھی کی تمھارے مقدر کی ایسی کی تیسی محرم میں کرنا جو کرنا ہے ماتم محرم سے باہر کی ایسی...
  5. سیما آفتاب

    ماہ دسمبر

    پھر ماہ دسمبر آیا ہے سنگ اپنے بہت کچھ لایا ہے کچھ اوڑھ کے رنگ اداسی کے کچھ درد بھرے پچھتاوے ہیں کچھ ٹوٹے بکھرے وعدے ہیں کچھ دل میں خوشی کی پیاس لیے کچھ امیدیں، کچھ آس لیے اس ماہ دسمبر میں یارو چلو آو سبھی پیمان کریں کہ دل سے بھلا کر ہر رنجش آپس میں دل ہم جوڑیں گے ناکامی سے منہ موڑ کے ہم پھر ہمت...
  6. نیرنگ خیال

    دسمبر کے مہینے کا وہ شاید آخری دن تھا از نوید ہاشمی

    دسمبر کے مہینے کا وہ شاید آخری دن تھا گذشتہ سال میں نے محبت لفظ لکھا تھا کسی کاغذ کے ٹکڑے پر اچانک یاد آیا ہے گذشتہ سال میں مجھ کو کسی سے بات کرنی تھی اسے کہنا تھا جانِ جاں مجھے تم سے محبت ہے مگر میں کہہ نہیں پایا وہ کاغذ آج تک لپٹا پڑا ہے دُھول میں لیکن کسی کو دے نہیں پایا دسمبر پھر کے آیا ہے...
  7. معاویہ وقاص

    اب بھی ہر دسمبر میں ۔۔ خلیل اللہ فاروقی

    مجھ سے پوچھتے ہیں لوگ کس لئیے دسمبر میں یوں اداس رہتا ہوں کوئی دکھ چھپاتا ہوں یا کسی کے جانے کا سوگ پھر مناتا ہوں آپ میرے البم کاصفحہ صفحہ دیکھیں‌ گے آئیے دکھاتا ہوں ضبط آزماتا ہوں سردیوں کے موسم میں گرم گرم کافی کے چھوٹے چھوٹے سپ لے کر کوئی مجھ سے کہتا تھا ہائے اس دسمبر میں کس بلا کی سردی ہے...
  8. مغزل

    مبارکباد نوید صادق صاحب کو 39واں یومِ میلاد مبارک ہو

    نوید صادق صاحب کو 39واں یومِ میلاد مبارک ہو ڈھیروں دعائیں ، نیک تمناؤں کے ساتھ احقر العباد: م۔م۔مغل
  9. مغزل

    نہ سَونا اَے دِل ---عیسوی سال کی شبِ آخر و اوّل--- شاہد حمید

    نہ سَونا اَے دِل ( عیسوی سال کی شبِ آخر و اوّل) شاہدؔحمید آج کی رات نہ سَونا اَے دِل آج کی رات مُرادوں سے بھری آتی ہے آج کی رات سواری ہے ہَوا کے رَتھ پر غم مِٹا دیتی ہے ہر لہر خوشی کی آ کر آج کی رات نہ سَونا اَے دِل آج کی رات مُقَدَّر سے چلی آئی ہے جس سے مِلنے کے لئے ایک بَرس...
Top