نتائج تلاش

  1. سلمان حمید

    پہلی پنجابی کاوش

    السلام علیکم، پنجابی صرف بولنی آتی تھی اور میرے لیے کافی تھی لیکن اچانک کچھ ایسا ہوا کہ ابھی تک گہری سوچ میں ہوں کہ ایسا کیونکر ہوا۔ آج سے پہلے کبھی پنجابی اشعار نہیں لکھے اور جانتا ہوں کہ بے شمار غلطیوں کے امکانات ہوں گے۔ شرمندہ ہوں کہ اتنے عرصے بعد محفل کا رخ کیا اور وہ بھی اپنے ہی کام کی غرض...
  2. سلمان حمید

    جب میں بھاگا از سلمان حمید

    "جب میں بھاگا" میں بچپن سے لڑکپن تک اپنے محلے کا سب سے لاغر اور کمزور بچہ سمجھا اور کہلایا جاتا تھا. گھر کے باہر چند ایک کو جھوٹا کہہ دینے اور گھر میں سے کسی بڑے کو لے جا کر لڑوا دینے سے اگر یہ تب ہی معاملہ ٹھپ کروا دیتا تو شاید یہ شہرت اور نوبت جوانی تک نہ پہنچتی. لیکن پہلی بات تو یہ کہ باہر...
  3. سلمان حمید

    قید خانہ از سلمان حمید

    یہ تحریر خود بخود لکھی گئی ہے اور اس کو لکھ چکنے کے بعد میں اس کا تعلق اپنی کچھ عرصہ پہلے لکھی گئی تحریر "قیدی" سے زبردستی جوڑ رہا ہوں۔ اسے آپ "قیدی" کا دوسرا حصہ کہہ لیجئے۔ جہاں تک خوشی سے پڑھی جائے تو پڑھ لیجئے گا۔ باقی برا سا منہ بنا کر پڑھ لیجئے گا۔ "قیدخانہ" "مجھے لکھنے سے کوئی نہیں روک...
  4. سلمان حمید

    ڈھیلی چارپائی از سلمان حمید

    ڈھیلی چارپائی بابا منیر کھانستے کھانسے بے حال ہونے لگا تو چاچے صدیق نے آگے بڑھ کر اس کے ہاتھ سے حقے کی نالی تھام لی. بابے منیر نے چارپائی کے کنارے بیٹھے بیٹھے اپنا کھسہ اتار کر بائیں پیر سے چارپائی کے تھوڑا نیچے کھسکایا، اپنے سر سے صافہ اتار کر تکیے کے ساتھ رکھا اور سیدھا ہو کر چارپائی پر لیٹ...
  5. سلمان حمید

    سبز پیاز از سلمان حمید

    کل شام کی بات ہے یا شاید پرسوں کی، کچھ ٹھیک طرح سے یاد نہیں۔ دیکھیے کس قدر قیامت کی شام تھی کہ اب یاد بھی نہیں آ رہا کہ کل گزری ہے یا پرسوں لیکن جب بھی گزری ہے، اس کے اثرات ابھی تک باقی ہیں۔ کونسی منحوس گھڑی تھی جب میں نے اپنے دفتر کی ایچ آر (HR) کی ای میل کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہاں، اس بار...
  6. سلمان حمید

    چارپائی - از سلمان حمید

    چارپائی باہر بہت تیز بارش ہو رہی ہے. میں کھڑکی سے ایک ڈیڑھ گز کے فاصلے پر پڑے بستر میں لیٹا اور رضائی میں دبکا بارش کے شور پر بڑے انہماک سے کان لگائے اس مخمصے میں ہوں کہ یہ آواز بارش کے قطروں کے زمین پر گرنے کی ہے یا گھر کے آنگن میں لگے درختوں کے پتوں سے ٹکرانے کی. اس جانب گھاس لگی ہے تو اس پر...
  7. سلمان حمید

    شہدا کی ماؤں کے لیے دعا

    میں اچھی طرح جانتا ہوں کہ میرے کچھ بھی لکھنے یا دفتر میں یہ خبر سن کر واش روم میں چھپ کر آنسو بہانے سے کسی مرنے والے بچے یا ان کے روتے بلکتے ماں باپ کو کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ میری تو شاید دعاؤں میں بھی اثر نہیں رہا اور کل سے یہ بھی پڑھ رہا ہوں کہ ان نو سے سولہ سال کے بچوں کو دعاؤں کی بھلا کیونکر...
  8. سلمان حمید

    ندیم

    "آپ پاکستان سے ہو یا انڈیا سے؟" میں نے ریلوے اسٹیشن پر کھڑے اس نوعمر لڑکے کو پتلی سی جیکٹ پہنے سردی میں ٹھٹھرتے ہوئے پانچ منٹ تک دیکھا اور بالآخر پوچھ ہی لیا۔ وہ پاکستان سے تھا۔ ٹرین آنے میں پانچ منٹ مزید تھے اور ٹرین میں میرا اور اس کا ساتھ دس منٹ کا۔ پندرہ منٹ کی اس سنگت میں، اسے پانچ سے چھ...
  9. سلمان حمید

    حقائق از سلمان حمید

    میری ایک عدد خالہ آیا کرتی تھیں ولایت سے اور ان کو لینے کے لیے سارا خاندان ایک رات پہلے لاہور میں اکٹھا ہو جایاکرتا اور پھر ساری رات جاگ کر صبح کا انتظار کیا جاتا۔ ائیرپورٹ پر چار سے پانچ گاڑیاں جایا کرتیں اور اکثر خواتین کو گاڑی میں جگہ نہ ہونے، زیادہ عمر ہو جانے کی وجہ سے چل نہ پانے یا آنے...
  10. سلمان حمید

    افسانے کی تعریف؟

    میرا تمام پڑھے لکھے محفلین اور اساتذہ سے سوال ہے کہ افسانہ کسے کہتے ہیں؟ فرض کیجئے کہ میں ایک افسانہ لکھنا چاہتا ہوں۔ تو میری کہانی یا تحریر کب افسانہ کہلائے گی؟ موٹے موٹے آسان الفاظ میں آگاہ کر دیجئے۔ اور ابھی تک اس تعریف سے لاعلمی کے لیے بے حد شرمندہ اور معذرت خواہ ہوں۔ شکریہ۔
  11. سلمان حمید

    ناسمجھ

    "ہم پردیس میں بیٹھے ہوئے آزاد نہیں ہوتے"۔ یہ بات میں نے واٹس ایپ پر اس سے پچھلے آدھے گھنٹے سے جاری تحریری بحث کے دوران لکھی تھی۔ لیکن وہ اپنی بات پر بضد تھا، اسے بھی جرمنی آنا تھا اور میری طرح آزاد پنچھی بن کر یورپ کی پرکیف فضاؤں میں اڑان بھرنی تھی۔ "تم آزاد نہیں ہو تو کہاں قید ہو؟ کسی جیل...
  12. سلمان حمید

    قیدی... از سلمان حمید (اردو محفل کی نویں سالگرہ پر)

    میں نے ایک عرصے کے بعد قلم اٹھانے کا فیصلہ کیا تھا. "کیا لکھوں؟" خود سے سوال کیا تو دل و دماغ میں ہلچل سی ہونے لگی. شاید دل اور دماغ مشورہ کرنے میں مصروف ہو گئے اور اندر دبے بیسیوں خیالات آپس میں چہ مگوئیاں کرنے لگے تھے کہ جیسے ٹوہ میں لگے ہوں کہ دیکھیں، کس کا بلاوا آتا ہے. کچھ دیر تک جواب نہ...
  13. سلمان حمید

    کیا بننا تھا اور کیا بن گئے

    میرا آپ سب سے ایک سوال ہے، آپ کیا بننا چاہتے تھے اور آپ کیابن گئے ہیں؟ میں بالخصوص پیشے کے اعتبار سے پوچھنا چاہ رہا ہوں مگر آپ کچھ بھی بتا سکتے ہیں جیسے کہ "کوئی 2 بچوں کا باپ بننا چاہتا تھا مگر 4 کا بن گیا، یا بچپن میں لمبا قد چاہتے تھے، چھوٹے رہ گئے وغیرہ وغیرہ" بہتر رہے گا اگر اپنی عمر کے...
  14. سلمان حمید

    آسیب زدہ اسکائیپ

    رات کے گیارہ بجے تھے شاید، یا کچھ منٹ اوپر یا نیچے ہوں گے۔ ٹھیک ٹھیک اس لیے نہیں بتا سکتا کہ کمرے میں گھپ اندھیرا تھا، میرے ایک بازو پر ارحم (سوا دو سالہ بیٹا) لیٹا ہوا تھا اور دوسرا بازو اس کے گرد حمائل تھا۔ موبائیل تین یا چار گز کے فاصلے پر ایک میز کے اوپر پڑا چارج ہو رہا تھا۔ اور میں ارحم کو...
  15. سلمان حمید

    ادھر آئیے حضور!

    پاس کر یا اصلاح کر۔ شکریہ آنکھوں سے راستہ ہے ادھر آئیے حضور یہ دل تو آپ کا ہے ادھر آئیے حضور بے خوف وارکیجئے گھبرائیے نہیں یہ گھاؤ سابقہ ہے ادھر آئیے حضور کیوں فاصلے بڑھا لیے خوفِ خدا کریں یہ کیسا رابطہ ہے ادھر آئیے حضور مجبور ہیں بہت کہ مرے دل سے آپ تک میلوں کا فاصلہ ہے ادھر آئیے حضور جس...
  16. سلمان حمید

    بزمِ انجم میں قمر اب نہ بلایا جائے - از سلمان حمید

    جوانی کی دنوں کے کچھ کچے پکے اشعار ملاحظہ کریں اور اساتذہ تنقید بھری نگاہوں سے پڑھتے ہوئے اصلاح بھی فرما دیں۔ شکریہ بزمِ انجم میں قمر اب نہ بلایا جائے بس رخِ یار سے آنچل کو ہٹایا جائے جانے کس آس پہ اس بار یہ غنچے چپ ہیں آج گلشن میں اسی شخص کو لایا جائے تشنہ لب بھول گئے اشک کی لذت پھر سے آج دل...
  17. سلمان حمید

    وہ ایک شہر!

    مجھے اچھی طرح یاد ہے کہ گورنمنٹ کالج لاہور میں پڑھتے اور قائد اعظم ہاسٹل میں رہتے ہوئے انٹرمیڈیٹ کا پہلا ایک سال مکمل ہونے کے دوران جب جب ہر ویک اینڈ پر ننکانہ جاتا تھا تو واپس آنے کا دل نہیں کرتا تھا۔ پہلی بار ننکانہ صاحب سے باہر پڑھنے اور رہنے کی غرض سے نکلا تھا اور امی جان کا لاڈلا بھی تھا تو...
  18. سلمان حمید

    کچھ بھی نہیں بدلا!

    کہنے کو تو ہم پچھلے مہینے (مارچ) میں پاکستان تشریف لے گئے تھے اور اپنی ایک مہینے کی چھٹیاں ایسے گزاریں جیسے ان چار ہفتوں سے زیادہ مصروف ترین دن پورے سال میں نہ تھے لیکن وہ سارا وقت یوں گزرا کہ آج دفتر میں پہلا دن چھٹیوں پہ جانے سے پہلے کے آخری دن سے ایسے جڑ گیا ہے جیسے درمیان میں ایک ویک اینڈ...
  19. سلمان حمید

    اک پرانی غزل

    آنکھیں پھٹی پھٹی ہیں تو لب ہیں سِلے سِلے ہم اب بھی تیرے شہر کے عادی نہیں ہوئے ہم سے ملو کہ ہم ہیں وہ بے نام سے بشر جب سے ملے ہیں تجھ سے تو خود سےنہیں ملے اے یار آج دیکھ تو لے راہ پر تری پتھر پڑے ہوئے ہیں کہ ہم ہیں گرے پڑے ہم منزلوں کی چاہ میں رستے بدل گئے ہم سے محبتوں کے سفر طے نہیں ہوئے جو...
  20. سلمان حمید

    ایک گزری ہوئی شب کا واقعہ

    ارحم آج پهر نہیں سو رہا تها. میں نے دو تین بار موبائل سے نظر اٹها کے دیکها تو جلد ہی اندازہ ہو گیا کہ اس کو باقی راتوں کے برعکس نیند تو آئی ہے مگر باپ کی وراثت میں ملی دیر تک جاگنے والی عادت کے باعث سونہیں پا رہا. کمرے میں اندهیرا تها اور رات کا ایک بج چکا تها. مجهے بستر پر بے چینی سے کروٹیں...
Top