نتائج تلاش

  1. گل بانو

    ٭٭٭ ہم پہ جو گزری ٭٭٭

    ''ہوئی تاخیر تو کچھ باعثِ تاخیر بھی تھا " تو دوستو ! ہم پچھلے کچھ دنوں سے فیس بک سے غیر حاضر تھے۔ آج آپ سب سے شئیر کر رہے ہیں گردشِ وقت نے ہمیں ہسپتال ( طبی مرکز)پہنچا دیا ۔ہسپتال یا طبی مراکزہماری زندگی کا لازم و ملزوم حصہ ہیں لازم کے ساتھ ملزوم لکھنا، ہماری بھی مجبوری ہے باوجود اس کہ ’’و ‘‘...
  2. گل بانو

    ٭٭٭ پینسل ٭٭٭

    پینسل بڑے کام کی چیز ہے۔ چھوٹے بچے اس سے لکھناسیکھتے ہیں اور بڑے ہوتے ہوتے وہ کچھ لکھ جاتے ہیں جو اکثر بڑے بڑوں کے سر سے گزر جاتا ہے ۔اور یہی باتیں انسان کو بڑا بنا جاتی ہیں ۔تو اس چھوٹی پینسل سے آپ جتنی بڑی بات چاہیں لکھ سکتے ہیں کوئی یہ نہیں کہے گا ’’ چھوٹی پینسل بڑی بات ‘‘ ۔۔۔۔۔۔ پینسل کے...
  3. گل بانو

    خوشی کا کُلیہ ( اردو محفل کی نویں سالگرہ )

    ایک جملہ جو اکثر میرےذہن میں ابھر کر ڈوب جاتا ہے کہ خوشی کیا ہے؟ تو شاید اب میں نے جانا کہ خوشی تو اندر سے اٹھتی ہے اور پورے جسم پر چھا جاتی ہے۔ ایک سُرور میں مُبتلا کر دیتی ہے تو جیسے انگ انگ بولنے لگتا ہے۔ اس کی وجوہات چاہے کچھ ہوں ۔ دُکھ کی کیچڑ میں خوشی کے کنول بھی کھل سکتے ہیں۔ انسان جو...
  4. گل بانو

    ٭٭٭ رمضان المبارک اور ہم ٭٭٭

    ارشادِ باری تعالیٰ ہے ! رمضان وہ مہینہ ہے جس میں قرآن نازل کیا گیا ۔جو انسانوں کے لئے سراسر ہدایت ہے اور ایسی واضح تعلیمات پر مشتمل ہے جو راہِ راست دکھانے والی اور حق و باطل کا فرق کھول کر رکھ دینے والی ہیں ۔(سورہ بقرہ، ۱۸۵) گویا رمضان کی اہمیت نزول قرآن کی وجہ سے زیادہ ہے۔ یہ جشن قرآن کا مہینہ...
  5. گل بانو

    ٭٭٭ رمضان کا پیغام ٭٭٭

    روزوں کا مقصد تقویٰ کا حصول ہے۔ تقویٰ دل کا چراغ ہے۔عبادت اس چراغ کا تیل ہے۔ تیل ہوگا تو چراغ روشن ہوگا۔ اس چراغ کی روشنی باطن کو مّنور کرتی ہے۔ظاہر کو حسن بخشتی ہے۔ مضبو ط قوت ارادی کے ذریعے خواہشات وجذبات کو قابو میں کر لینے کا نام ضبط نفس ہے۔ یہ ضبطِ نفس ہی اصل میں پرہیزگاری اور تقویٰ ہے۔...
  6. گل بانو

    ××× لیڈر ×××

    بڑے پرانے زمانے کی بات ہے ایک تاریک رات کو ایک الُو کسی درخت کی شاخ پر گُم سُم بیٹھا تھا اتنے میں دو خرگوش اُدھر سے گزرے ۔ان کی کوشش تھی کہ وہ اس درخت کے پاس سے چپ چاپ گزر جائیں لیکن جوں ہی وہ آگے بڑھے الُو پکارا : ذرا ٹھہرو ۔۔۔۔۔ ! اس نے انھیں دیکھ لیا تھا ۔ کون ؟ خرگوش مصنوعی حیرت سے چونکتے...
  7. گل بانو

    ××× تقدیس رِدائے بانو ×××

    انسانیت کا احترام فی زمانہ کہیں کھو سا گیا ہے ۔جِدھر نظر دوڑائیے انسانیت کی تذلیل ہوتی نظر آتی ہے ۔کہیں غربت پہ چوٹ، کہیں کم پڑھا لکھا ہونے کا طعنہ، کہیں تنگ نظراور دقیانوسی کہہ کر جاہلوں کی قطار میں کھڑا کر دیا جاتا ہے۔تو کہیں اونچے خاندانی پس منظر کا نہ ہونا باعث تذلیل ٹھہرتا ہے ۔ گزرے وقت پر...
  8. گل بانو

    ٭٭٭ خواتین کا عالمی دن اور ہماری ذمہ داری

    آج سے تقریباً سو(۱۰۰ ) سال قبل نیو یار ک میں کپڑا بنانے والی ایک فیکٹری میں مسلسل دس گھنٹے کام کرنے والی خواتین نے اپنے کام کے اوقات کار میں کمی اور اُجرت میں اضافے کے کے لئے آواز اٹھائی تو ان پر پولس نے نہ صرف لاٹھی چارج اور وحشیانہ تششد کیا بلکہ ان کو گھوڑوں سے باندھ کر سڑکوں پر گھسیٹا گیا اس...
  9. گل بانو

    ٭٭٭ سکّے کا ایک رُخ ٭٭٭

    کچھ لوگ زندگی کو اس ڈھنگ سے جیتے ہیں کہ آپ پر ان کا ایک لطیف سا تاثر ثبت ہو جاتا ہے جیسا کہ ہمارے ساتھ ہوا کچھ روز ہوئے ہماری ملاقات ایک ایسے ہی عجیب و غریب شخص سے ہوئی ۔ ان کے شائستہ اطوار اور انکساری نے ہمارا دل موہ لیا تھا۔چائے کا دور شروع ہوا ادھر اُدھر کی باتوں کے ساتھ زندگی کی بے ثباتی پر...
  10. گل بانو

    ٭٭٭ محبت فاتح عالم ٭٭٭

    ہم جس ماحول اور معاشرے کی پیدار وار ہیں وہاں محبت رشتوں میں حسبِ مراتب تقسیم کی جاتی ہے ۔محبت کو سب سے زیادہ اہمیت حاصل ہے اپنے حقوق سے پہلے فرائض یاد کرائے جاتے ہیں تو کبھی کبھی محبت فرض لگنے لگتی ہے ۔ ہم دنیا میں کسی مقصد کے تحت زندگی گزارتے ہیں تو یہ بھی محبت کا ایک انداز ہے ۔ محبت اللہ سبحان...
  11. گل بانو

    ٭٭٭ جال ٭٭٭

    آنکھ کھلتے ہی درد کی ایک شدید لہر سارے جسم میں دوڑ گئی پتا نہیں آنکھ درد سے کھلی تھی یا کھلتے ہی درد کا احساس جاگا تھا یہ میں کہاں ہوں ؟سب سے پہلا سوال جو میرے ذہن میں جاگا ۔۔۔میں یہاں کیسے آگیا ؟ دوسرا سوال کلبلایا ۔۔۔ پھر بہت سارے سوالات ۔۔جوابات نہ ملیں تو سوالات دماغ میں گھنٹیوں کی طرح بجنے...
  12. گل بانو

    ٭٭٭ فرمان الٰہی ٭٭٭

    اللہ سے مدد مانگو اور صبر کرو ، زمین اللہ کی ہے ، اپنے بندوں میں سے جس کو چاہتا ہے اس کا وارث بنا دیتا ہے ، اور آخری کامیابی انھی کے لئے ہے جو اس سے ڈرتے ہوئے کام کریں ۔ سورہ الاعراف ( 128 ) تفھیم القرآن
  13. گل بانو

    ٭٭٭ فرمان الٰہی ٭٭٭

    وَلْتَكُن مِّنكُمْ أُمَّةٌ يَدْعُونَ إِلَى الْخَيْرِ وَيَأْمُرُونَ بِالْمَعْرُوفِ وَيَنْهَوْنَ عَنِ الْمُنكَرِ ۚ وَأُولَٰئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ ۔ تُم میں کچھ لوگ تو ایسے ضرور ہی رہنے چاہیئں جو نیکی کی طرف بُلائیں ، بھلائی کا حکم دیں اور برائیوں سے روکتے رہیں ، جو لوگ یہ کام کریں گے وہی فلاح...
  14. گل بانو

    ٭٭٭ فرمان الٰہی ٭٭٭

    رَبَّنَا لَا تُؤَاخِذْنَا إِن نَّسِينَا أَوْ أَخْطَأْنَا ۚ رَبَّنَا وَلَا تَحْمِلْ عَلَيْنَا إِصْرًا كَمَا حَمَلْتَهُ عَلَى الَّذِينَ مِن قَبْلِنَا ۚ رَبَّنَا وَلَا تُحَمِّلْنَا مَا لَا طَاقَةَ لَنَا بِهِ ۖ وَاعْفُ عَنَّا وَاغْفِرْ لَنَا وَارْحَمْنَا ۚ أَنتَ مَوْلَانَا فَانصُرْنَا عَلَى...
  15. گل بانو

    ٭٭٭ فرمان الٰہی ٭٭٭

    جو لوگ اپنے مال اللہ کی راہ میں صرف کرتے ہیں ان کے خرچ کی مثال ایسی ہے جیسے ایک دانہ بویا جائے اور اُس سے سات (7) بالیں نکلیں اور ہر بال میں سو (100) دانے ہوں اسی طرح اللہ جس کے عمل کو چاہتا ہے افزونی عطا فرماتا ہے وہ فراخ دست بھی ہے اور علیم بھی جو لوگ اپنے مال اللہ کی راہ میں خرچ کرتے ہیں اور...
  16. گل بانو

    ٭٭٭ ما رمضان کی فضیلتیں ٭٭٭

    رمضان وہ مہینہ ہے جس کے پہلے عشرے میں رحمت دوسرے میں مغفرت اور تیسرا عشرہ جہنم سے نجات ہے ۔ حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے حدیث مروی ہے کہ یہ وہ مہینہ ہے جس میں مسلمانوں کا رزق بڑھا دیا جاتا ہے آپ نے ایک اور جگہ فرمایا کہ اس ماہ میں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم روزے کی تیاری کے لئے کمر کس لیا...
  17. گل بانو

    ٭٭٭ غرض ٭٭٭

    انسان غرض کا بندہ ہے اور وہ اللہ کو بھی اپنے غرض کی بنا پر پہچانتا ہے ۔انسان کی سمجھ محدود ہوتی ہے اگر وہ اپنے ارد گرد غور کرے تو اُسے ہر چیز میں اللہ کی حکمت پنہا نظر آئے گی ۔اُس مالک کائنات کا سب سے بڑا کرم یہ ہے کہ اس نے دنیا کی ہر شئے کو انسان کے لیئے مسخر کر دیا ، موسم کو انسان کے حق میں...
  18. گل بانو

    ٭٭٭ چارپائی ٭٭٭

    عدم سے وجود میں آئے تو آنکھ ایک چارپائی پر کھلی ۔اماں کی گود کے بعد ایک چارپائی ہی تو ایسی تھی جس نے ہمیشہ اپنی محبت کی گود میں سُلایا جبھی سے اِسے ہم اپنی ساری دنیا سمجھنے لگے ۔اماں ہماری ننھی سی جان کو ا،س کے حوالے کر کے ہانڈی روٹی اور گھر کے کاموں میں جُت جاتیں اور ہم اِس پر پڑے ہوئے اسے گیلا...
  19. گل بانو

    بے حسی کا اوزون

    بے حسی کا اوزون ۲۳ مارچ۱۹۴۰ کی قراردادکو ہم آج کے حالات کے تناظر میں دیکھیں تو کہیں سے بھی محسوس نہیں ہوتا کہ ہم وہی قوم ہیں جو اپنے نظریات و افکار کی سر بلندی کی خاطر اپنے گھر بار ،حتٰی کہ اپنی جان تک کی پرواہ کئے بغیر اپنے تشخص کے لئے ڈٹ گئے تھے وہ تشخص جو کسی دوسری قوم میں مدغم نہیں ہو سکتا...
  20. گل بانو

    سکے کا ایک رُخ

    کچھ لوگ زندگی کو اس ڈھنگ سے جیتے ہیں کہ آپ پر ان کا ایک لطیف سا تاثر ثبت ہو جاتا ہے جیسا کہ ہمارے ساتھ ہوا کچھ روز ہوئے ہماری ملاقات ایک ایسے ہی عجیب و غریب شخص سے ہوئی ۔ ان کے شائستہ اطوار اور انکساری نے ہمارا دل موہ لیا تھا۔چائے کا دور شروع ہوا ادھر اُدھر کی باتوں کے ساتھ زندگی کی بے ثباتی پر...
Top