نتائج تلاش

  1. محمد ریحان قریشی

    سوچا نہ تھا جو ہو گیا، سوچا تھا جو ہوا نہیں

    بہت شکریہ ظہیر بھائی، آپ کی تجاویز زبردست ہیں. اصل میں آج کل شعر و سخن کے لیے زیادہ وقت مختص کرنا مشکل ہوتا جا رہا ہے. پھر بھی کوشش رہتی ہے کہ کچھ نہ کچھ بطور مشق لکھتا ہی رہوں.
  2. محمد ریحان قریشی

    سوچا نہ تھا جو ہو گیا، سوچا تھا جو ہوا نہیں

    دوسرا مصرع اگر ایسا کر دیں تو کیسا رہے گا؟ پیکرِ آب و گِل کجا، سایہ تلک ملا نہیں
  3. محمد ریحان قریشی

    سوچا نہ تھا جو ہو گیا، سوچا تھا جو ہوا نہیں

    شکریہ سر. سمت کے لیے غزلیات کا انتخاب کر کے آپ کو ارسال کرنے کی کوشش کروں گا.
  4. محمد ریحان قریشی

    سوچا نہ تھا جو ہو گیا، سوچا تھا جو ہوا نہیں

    شکریہ عاطف بھائی. نشاندہی کا شکریہ. اسے تبدیل کر دیا ہے. حیرت ہے کہ اس طرف دھیان نہیں گیا.
  5. محمد ریحان قریشی

    سوچا نہ تھا جو ہو گیا، سوچا تھا جو ہوا نہیں

    بڑھ کے مزید اس سے کچھ زیست کا ماجرا نہیں سوچا نہ تھا جو ہو گیا، سوچا تھا جو ہوا نہیں روشنیِ خیال میں جس کو تلاشتے رہے ہم کو کہیں ملا نہیں، جیسے کہیں وہ تھا نہیں مانعِ شوق ہے کوئی، کون پتا نہیں مجھے دل نہیں عقل بھی نہیں، لوگ نہیں خدا نہیں اترا تھا وقت کس لیے اور کہاں گذر گیا بات یہ سوچنے کا...
  6. محمد ریحان قریشی

    اس کی نگاہِ ناز میں کتنا غرور ہے

    غرور اور سرور میں ایطائے خفی ہے، اسے نظر انداز کیا جا سکتا ہے.
  7. محمد ریحان قریشی

    مولائےِ کائنات ہے مولا علی کا نام - محدث ہزاروی

    عقیدت اپنی جگہ مگر فنی اعتبار سے اس منقبت میں بہت سے سقم دکھائی دے رہے ہیں. دروازہ کو دروازۂ کے معنوں میں میرا نہیں خیال کہ استعمال کیا جا سکتا ہے. یہ مصرع بحرِ ہزج میں ہے جب کہ منقبت کی اصلی بحر مضارع ہے، مبتدیوں والی غلطی ہے یہ. یہ مصرع آدھا ہزج میں ہے آدھا مضارع میں، ساقط الوزن ہے...
  8. محمد ریحان قریشی

    برائے اصلاح: اُس بن ہزار سال بھی گر ہم جئیں تو کیا

    چند علما کے نزدیک فعل قوافی کا حرفِ روی فعلِ امر سے حاصل کیا جاتا ہے. یعنی جینا سے امر جی ہے، تو حرفِ روی ی ہوا. تھمنا سے تھم، یعنی حرفِ روی م ہوا. ایسی صورت میں تھمیں اور جیییں ہم‌ قافیہ نہیں کہلائے جا سکیں گے کیونکہ ان میں اختلافِ حرفِ روی ہے. میں ذاتی طور پر اس اصول سے اتفاق نہیں کرتا...
  9. محمد ریحان قریشی

    غزل - (2023-02-23)

    ختمہ کی جگہ یہاں وقفہ (،) کا محل ہے. یہاں ختمہ غیر ضروری ہے. وجہ کا درست تلفظ فاع ہے، اسے سبب سے تبدیل کر دیں. 'کٹورے' ہونا چاہیے ہے میرے حساب سے یہاں. نینوں عجیب لفظ ہے، کٹورے سی آنکھوں بہتر ہوگا میرے نزدیک.
  10. محمد ریحان قریشی

    اقبال کی ایک فارسی غزل کا منظوم ترجمہ

    توجہ پر ممنون ہوں ظہیر بھائی. یہ خوب ہے. تمھی بجلی گراتے ہو کبھی نخلِ کلیمی پر کبھی شمعِ یتیمی پر بنے پروانہ آتے ہو 'دلِ زناریاں لینے کو بھی ترکانہ آتے ہو' ایک صورت ہو سکتی ہے. 'کبھی لشکر لیے کرتے ہو یاروں کی ہی خوں ریزی' شاید زیادہ مناسب ہو. اس کے اردو ہونے میں تو شک نہیں ہے، میر کا...
  11. محمد ریحان قریشی

    اقبال کی ایک فارسی غزل کا منظوم ترجمہ

    نه تو اندر حرم گنجی نه در بتخانه می‌آیی ولیکن سوی مشتاقان چه مشتاقانه می‌آیی حرم میں تم سماتے ہو نہ در بتخانہ آتے ہو سوئے عشاق لیکن کیا ہی مشتاقانہ آتے ہو قدم بی‌باک‌تر نه در حریم جان مشتاقان تو صاحبخانه‌ای آخر چرا دزدانه می‌آیی قدم رکھو دلیرانہ کہ تم ہو صاحبِ خانہ حریمِ جانِ مشتاقاں میں کیوں...
  12. محمد ریحان قریشی

    اوزانِ رباعی کے دو قاعدے

    اگر مزمل صاحب کے فارمولا پر چلنا ہے تو تیسرا وزن غیر ضروری ہے چونکہ وہ دوسرے وزن پر ایک تسکین کے اطلاق سے حاصل ہو جاتا ہے. بہرحال رباعی کے ممکنہ اوزان چوبیس ہی ہیں. شاعر کے لیے ان سے واقف ہونا ضروری ہے، وہ حاصل کیسے کیے جا سکتے ہیں یہ بے کار کی بحث ہے. فارسی اوزان کا حقیقی فریم ورک ویسے...
  13. محمد ریحان قریشی

    Indian کو اردو میں انڈین کیوں لکھا جاتا ہے؟

    مختصر یہ کہ دیوناگری میں لکھے الفاظ کا تلفظ اور وزن صرف ان کے املا سے اخذ کیا جا سکتا ہے. اردو میں ایسا حرکات، تشدید اور علامتِ غنہ کے بغیر ممکن نہیں. اور جو بندہ ان تین چیزوں کا اہتمام درست طریقے سے کر سکتا ہے وہ اپنے اشعار کی تقطیع بھی خود ہی کر سکتا ہے. اگر املا سے درست تلفظ معلوم کرنا...
  14. محمد ریحان قریشی

    Indian کو اردو میں انڈین کیوں لکھا جاتا ہے؟

    انگریزی صوتیات میں اگر آپ دلچسبی رکھتے ہیں تو Dr. Geoff Lindsey کے کام کا مطالعہ ضرور کیجیے گا، یہ video کتابی اور حقیقی تلفظ کے اختلافات پر روشنی ڈالتی ہے:
  15. محمد ریحان قریشی

    Indian کو اردو میں انڈین کیوں لکھا جاتا ہے؟

    نیم مصوتوں سے متعلق چند حوالے تلاش کیے تھے میں نے، دوسرا ربط تو واقعی کچھ اور ہی ہے، سرسری دیکھنے پر بر محل معلوم ہو رہا تھا. بہرکیف، جو بات آپ کہہ رہے ہیں وہ تو سرے سے ہی غلط ہے. اگر یہ مان بھی لیا جائے کہ اردو میں indian کا درست تلفظ /inɖi: ən/ ہے تب بھی اسے انڈیئن لکھنا پڑے گا چونکہ صرف...
  16. محمد ریحان قریشی

    Indian کو اردو میں انڈین کیوں لکھا جاتا ہے؟

    ہر نظریہ ہی کسی نہ کسی شخص کا اپنا بنایا ہوا ہی ہوتا ہے. بہر حال چند روابط حاضر ہیں: Difference between [i] and [j] or [u] and [w] When is "Y" a vowel?
  17. محمد ریحان قریشی

    Indian کو اردو میں انڈین کیوں لکھا جاتا ہے؟

    انڈین کا حقیقی تلفظ اِن ڈِ یَن ہی ہے. اَ جس مصوتے (/ə/) کو ظاہر کرتا ہے وہ اگر یائے معروف(/i/) کے فوراً بعد واقع ہو تو ادایگی کے دوران نیم مصوتے /jə/ یعنی 'یَ' میں تبدیل ہو جاتا ہے. ہمزہ اور ی اردو میں ایک ہی چیز ہیں. جیسے اوپر میں نے لفظ ادایگی لکھا، اسے ادائگی یا پھر ادائیگی لکھنے سے کوئی...
  18. محمد ریحان قریشی

    نہیں ہے دید بجز اہلِ گلستاں کے لیے ۔ برائے اصلاح

    شاید کچھ اس طرح کہیں تو بات بنے: سوائے دید کے کچھ بھی نہیں جہاں کے لیے یہ گلستاں کہ جو دھڑکن ہے باغباں کے لیے
Top