اکسیویں صدی کے حاکم
وہ اور تھے کہ جو تھے ملک توڑنے والے
میاں! اب آئے ہیں اس کو نچوڑنے والے
بگاڑ سکتی نہیں کچھ بھی ان کا ہڑتالیں
نہیں یہ جان بہ آسانی چھوڑنے والے
Better Half
نصف بہتر کو سمجھ لوں جو اگر اک بٹا دو
پھر تو ٹوپی میں ہی رہ جائے گا سر اک بٹا دو
بیویاں بچ نہیں سکتیں کبھی شر سے ان کے
لفظ شوہر میں ہی موجود ہے شر، اک بٹا دو
انعام الحق جاوید