اردو محفل فورم

علی وقار
علی وقار
بصد معذرت، مجھے آپ کی ایک بھی پیشنگوئی درست معلوم نہیں ہوتی ہے سر۔ محترم طاہر القادری نے خود ہی اس کیس سے کنارہ کشی اختیار فرما لی ہے۔ عمران خان کئی بار اسرائیل کے خلاف بات کر چکے۔ ایٹمی دھماکے اب کیا گلے پڑنے ہیں کہ پرانی بات ہو گئی۔ دنیا بہت آگے بڑھ چکی۔ قادیانیوں کے ذریعے مذہبی طبقے کا خون کیسے بہے گا، یہ بھی سمجھنے سے قاصر ہوں۔
سید رافع
سید رافع
نواز شریف کے داماد 2023 میں ہی اسرائیل کو ایٹمی ہتھیاروں کی دھمکی لگا چکے ہیں۔قادری صاحب اور گنڈاپور صاحب ٢٠٢١ تک انصاف کے لیے کوششیں کر رہے تھے اب بَوُجُوہ چپ ہیں۔ شاید آپکے علم میں بھٹو کا ایٹمی جرم ہو اور قتل کیس میں انکی پھانسی بھی معلوم ہو۔ نوع کی مطابقت کی وجہ سے یہ پیشن گوئی کی ہے۔ واللہ اعلم۔
سید رافع
سید رافع
عمران کی ساری زندگی کا معائنہ کریں، اس میں برطانوی اسمتھ روائل فیملی کی امداد دکھائی دے گی۔ عمران کا اسرائیل کے خلاف بولنا اعتماد حاصل کرنے کے لیے اسلامک ٹچ ہے۔ آپ ایک31 سالہ پاکستانی برطانوی ممبر آف پارلیمنٹ زارہ سلطانہ کو سن لیں وہ عمران سے زیادہ اسرائیل کی مخالف ہیں جبکہ انکے والد یہودی ہیں۔
سید رافع
سید رافع
آپکے علم میں ہو گا کہ نواز شریف کے پچھلے دور سےحکومتی فارمز میں قادیانیوں کو مسلمان دکھانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ عمران کے معاشی مشیر کے علاوہ دو اور مشیر قادیانی تھے۔ یہ سب پاکستان کے مسلمانوں کے دباو کی وجہ سے نہیں ہو پایا۔ ظاہر ہے اب جب پرواسرائیل حکومت آئے گی تو اہم عہدوں کے ذریعے علماء کا استحصال کیا جائے گا جو خون خرابے پر منتہج ہو گا۔
Top