اردو محفل فورم

سیما علی
سیما علی
تم نے سچ بولنے کی جرأت کی
یہ بھی توہین ہے عدالت کی
محب علوی
محب علوی
اس قاضی ، عامر فاروق اور ہمنوا ایسی ہی عدالتیں لگا کر بیٹھے ہیں۔
علی وقار
علی وقار
عدالت کی غیر ضروری فعالیت قاضی دور میں بھی ہے اور اس سے قبل بھی تھی۔ایسا تب بھی غلط تھا، اب بھی غلط ہے۔
محب علوی
محب علوی
یہ سمجھ سے باہر ہے کہ اب بھی لوگ " پہلے بھی غلط تھا اور اب بھی غلط ہے " کی مثال کیسے دے لیتے ہیں۔ اس کے عشر عشیر بھی عدالت کی بے حسی ، سفاکی اور آئین کا قتل تھا تو مثالیں دیں۔
علی وقار
علی وقار
بھٹو کا عدالتی قتل اس کی واضح مثال ہے۔ اور مثالیں بھی ہیں جب سیاسی افراد کو سزائے موت سنائی گئی۔ یہ الگ بات ہے کہ بعد ازاں وہ ڈیل کر ملک سے باہر نکل لیے۔ اب یہ عمران سے بھی ڈیل کی توقع رکھے ہوئے ہیں۔
سیما علی
سیما علی
سیما علی
سیما علی
فیصلہ ہوگا عدالت میں اسی کے حق میں
بہر قاضی جو لیے
کیسۂ زر جائے گا
محمداحمد
محمداحمد
ریاستی اداروں پر غاصبانہ قبضہ پہلے بھی غلط تھا اور آج بھی غلط ہے۔
علی وقار
علی وقار
ریاستی اداروں پر غاصبانہ قبضہ اور ریاستی اداروں پر حملہ دونوں ہی غلط ہیں۔
محمداحمد
محمداحمد
ویسے قبضہ چھڑوانے کے لئے حملہ کرنا ہی پڑتا ہے لیکن فی الحال ابھی کسی میں اتنا دم خم نہیں ہے۔

9 مئی کو حملہ تصور کرنے والوں کو پھر سے سوچنا چاہیے۔
علی وقار
علی وقار
آپ کی رائے ہے سر۔ میری رائے قدرے مختلف ہے۔ ایک زمانے میں نون لیگ نے سپریم کورٹ پر حملہ کیا تھا، وہ بھی غلط ہے، یہ بھی غلط ہے۔ اس سے کیا حاصل وصول ہوا۔
محمداحمد
محمداحمد
مسئلہ یہ ہے کہ ہمارے سیاستدان جب اپوزیشن میں ہوتے ہیں تو اینٹی اسٹیبلشمنٹ بن جاتے ہیں اور جب حکومت میں آتے ہیں تو پرو اسٹیبلشمنٹ بن جاتے ہیں، یا ایسا بننے پر مجبور ہوتے ہیں۔ سو اس رویے کے ساتھ جمہوریت کبھی پروان نہیں چڑھ سکتی۔ آخر ان سب باتوں کا حل نکلنا چاہیے لیکن جب تک مخلص لوگوں کی ایک جماعت تیار نہیں ہوتی اس کے آثار نظرنہیں آتے۔
علی وقار
علی وقار
ایک جماعت سے بات بن سکتی ہے؟ ایسا صرف تب ہو سکتا ہے جب عوام کی اکثریت اس ایک جماعت کی ہم نوا ہو وگرنہ اسٹیبلشمنٹ سے جان چھڑانے کے لیے تمام بڑی سیاسی جماعتوں کو ایکا کرنا ہو گا اور سیاسی جماعتوں کا حال آپ کے سامنے ہے۔ یہ تو ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کے لیے کسی بھی وقت اسٹیبلشمنٹ کو مائی باپ بنانے کو تیار ہو جاتے ہیں۔
ویسے آپ نے مسئلے کی نشاندہی بہرصورت درست کی ہے۔
محمداحمد
محمداحمد
ایک جماعت سے میری مراد ہم خیال اور مخلص لوگوں کی طرف سے کوشش ہے۔

ایک مسئلہ یہ بھی ہے کہ ہمارے ہاں سیاست میں ایماندار اور باصلاحیت لوگوں کے داخل ہونے کا کوئی راستہ ہی نہیں چھوڑا گیا ہے۔ کوئی شریف آدمی ہمارے ایوانوں تک نہیں پہنچ سکتا۔ وہاں پہنچ کر تبدیلی کی کوشش کرنا تو کارِ محال ہی ہے۔
Top