اردو محفل فورم

محمداحمد
محمداحمد
محب بھائی، السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ!

اتنے عرصے بعد آمد اور براہِ راست سیاست کے زمرے میں چھلانگ! :) اللہ خیر کرے۔

سنائیے کیسے ہیں آپ؟؟
سید عاطف علی
سید عاطف علی
یہاں تو مدتوں سے یہ جمود طاری ہے ۔
جاسمن
جاسمن
آج کل زیادہ کام شاید نبیل کر رہے ہیں اور وہ ان دنوں غم کی حالت میں ہیں۔
محب علوی
محب علوی
اللہ کا شکر ہے محمداحمد اور سیاست پر بات کرنا اس وقت انتہائی ضروری ہے اس لیے وہیں پہنچا ہوں۔ اس سے پہلے ساری توجہ اور زور لائبریری کے کام پر رکھا ہے کچھ سالوں سے۔ اب ذرا گپ شپ کے دھاگوں پر بھی جاؤں گا۔
محب علوی
محب علوی
سید عاطف علی جمود توڑنے کے لیے ہی پوسٹ کی ہے اور آپ لوگوں کا ساتھ رہا تو ان شاءللہ جلد ٹوٹے گا یہ جمود۔
محب علوی
محب علوی
جاسمن یہ سن کر کافی افسوس ہوا، اللہ ان کا غم ہلکا کرے اور ان کی مشکلات میں آسانی پیدا کرے۔ آمین۔ میرے خیال سے زیک نے اس طرف توجہ دینا شروع کی ہے اور پوسٹ منظور کر لی ہے۔
زیک
زیک
میرا ادارت سے کوئی تعلق نہیں۔
ظ
ظفری
میں نے تو سیاست اور مذہب دونوں فورمز پر پوسٹ کرنی چھوڑ دی ہے ۔
محب علوی
محب علوی
سیاست پر اس وقت پوسٹ کرنا جہاد ہے ۔
جاسمن
جاسمن
محب علوی! ٹائپنگ کے لیے آج کل کیا مصروفیات ہیں؟ اور کوئی نئی کتاب شروع ہو تو بتائیں۔
محب علوی
محب علوی
ٹائپ تو کئی کتابیں ہوئیں پڑی ہیں البتہ پروف کرنا بہت سی کتابں کا باقی ہے ویسے کوئی نئی کتاب ٹائپنگ کے لیے ڈھونڈتا ہوں۔ @گل یاسمیں کی بھی یہی فرمائش تھی۔
جاسمن
جاسمن
اگر پروف ریڈنگ کے بارے تھوڑا سا راہنمائی کر دیں تو ہم کام شروع کریں۔ نیز یہ کیسے پتہ چلے کہ فلاں کتاب کی ٹائپنگ ہو چکی ہے یا نہیں؟
Top