اردو محفل فورم

محمد عبدالرؤوف
محمد عبدالرؤوف
اور نہیں تو بندے پہنے ہوئی تصویر شیئر کر دیتے 😂😂😂
عرفان سعید
عرفان سعید
یہی تصویر لگاتے شاید ممتحن دہشت زدہ ہو کر پاس کر دیتا!
:)
گُلِ یاسمیں
گُلِ یاسمیں
واشنگ مشین میں ڈال کر دیکھتے۔
علی وقار
علی وقار
تاج والی تصویر تو ویسے چل ہی جاتی، جس کے نیچے آپ یہ عبارت لکھ دیتے، خاندانِ مصوریہ اکملیہ کا چشم و چراغ۔
اکمل زیدی
اکمل زیدی
گُلِ یاسمیں اب میں اتنا بھی ظالم نہیں ہوں حد ہوگئی یعنی۔۔۔
گُلِ یاسمیں
گُلِ یاسمیں
اکمل زیدی ۔۔ ہم نے تصویروں کو دھونے کا بولا، آپ نے اتنا ظالم ہونے کا کہہ کر بتا دیا کہ آپ نے کس کو واشنگ مشین میں ڈالنے کا سمجھ لیا۔ قسم سے ہمارا ایسا کچھ مطلب نہ تھا۔
اکمل زیدی
اکمل زیدی
ہم ایک بار کر چکے ہیں گلُو باجی یہ ہم نے بچے کو ڈال دیا تھا واشنگ مشین میں وہ بھی اس لیے کے سب چھپن چھپائی کھیل رہے تھے اُس نے آکر پوچھا مجھ سے ابو کہاں چھپوں میں نے اسے واشنگ مشین میں ڈال دیا پھر جب ڈھونڈنے والا آیا تو اسے بھنڈا کر دیا ۔۔۔ :LOL:
گُلِ یاسمیں
گُلِ یاسمیں
بھنڈی کا تو معلوم ہے لیکن اب یہ بھنڈا کیا ہوتا ہے۔
گُلو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سے ہمیں گلوری کا گمان ہوتا ہے۔ گُل باجی کہنا کیا برا ہے۔
محمد عبدالرؤوف
محمد عبدالرؤوف
جسے اکمل بھائی کی طرف "بھنڈا" کہا جاتا ہے اسے ہم "انڈا" کہا کرتے تھے۔🙂
اور اس چھپن چھپائی کے کھیل کو "انڈا ایسپریس یا ایکسپریس" کہتے ہیں۔
اکمل زیدی
اکمل زیدی
محترمہ بھنڈی چھوٹی چھوٹی ہوتی ہے یو نو لیڈی فنگر بھنڈا بڑی بڑی اور موٹی انگلیاں ہوتی ہیں باقی گُلو ٹھیک ہے گُل باجی سے ایسا لگتا ہے جیسے ہم آپ سے آپ کی چپل سلوانے کا کہہ رہے ہیں۔۔:D
اکمل زیدی
اکمل زیدی
گُلِ یاسمیں
گُلِ یاسمیں
اچھا۔ ہوتا ہو گا۔ لیکن یہاں بس بھنڈیاں ہوتی ہیں۔ بھنڈے نہیں ہوتے۔ کراچی میں ہوتے ہوں تو معلوم نہیں۔
چپل کیسے ٹوٹَٰی؟ کس کے پیچھے گھسا دی چپل آپ نے۔ اگر کپڑے سی سکتے ہم تو چپل بھی سی دیں گے۔ اپنوں کے اتنا تو کام آ ہی سکتا ہے نا بندہ۔
گُلِ یاسمیں
گُلِ یاسمیں
محمد عبدالرؤوف بھائی یہ کیا گیم ہے بھلا ۔۔۔ انڈا یا بھنڈا؟ کیسے کھیلتے ہیں۔
Top