اردو محفل فورم

علی وقار
علی وقار
چلیں وہ پہلا شاعر تو ملا جو خودکشی کے بعد بھی شہر کے منظرنامے پر نگاہ رکھے ہوئے ہے۔ خوب!
گُلِ یاسمیں
گُلِ یاسمیں
مطلب یہ نکلا کہ مبالغہ آرائی کی حد کر دیتے ہیں شاعر لوگ۔ :LOL:
گُلِ یاسمیں
گُلِ یاسمیں
آپ کی کیا رائے ہے محمد عبدالرؤوف بھائی، سید عاطف علی بھائی کہ شاعر کو خود کشی کر لینے کے بعد بھی حالات حاضرہ سے کون آگاہ کیے جا رہا۔
ہمارا نام ہر گز نہ آئے ورنہ ہم نے صاف شفاف مکر جانا :ROFLMAO:
محمد عبدالرؤوف
محمد عبدالرؤوف
ضروری تو نہیں شاعر نے مبالغہ آرائی کی ہو، یہ بھی ہو سکتا ہے کہ وہ جھوٹ بول رہا ہو
گُلِ یاسمیں
گُلِ یاسمیں
یعنی کہ مان لیا جائے کہ شاعری جھوٹ بولتی ہے :rolleyes:
بلکہ یوں کہنا چاہئے کہ شاعر۔
ہم چپ اس سے پہلے کہآپ بولیں " حد ادب"
روفی بھیا کا پوائنٹ نوٹ کیا جائے علی وقار بھیا بطور معزز جج صاحب :ROFLMAO:
علی وقار
علی وقار
بظاہر، بہن بھائی دونوں کا اپر چیمبر کرائے کے لیے خالی ہے۔ سماعت ایک گھنٹے کے لیے ملتوی کی جاتی ہے۔ :)
گُلِ یاسمیں
گُلِ یاسمیں
ہمارے والا تو کسی نے مفت میں بھی نہیں لینا۔ کرایہ ادا کرنا تو دور کی بات ہے۔ البتہ روفی بھیا بارے ہم کچھ نہ کہیں گے۔
ہاں ٹھیک ایک گھنٹہ ہم گھاس کھودنے میں لگاتے ہیں قید با مشقت اسی کو تو کہا حاتا ہے نا۔
گُلِ یاسمیں
گُلِ یاسمیں
اب تو دو گھنٹے ہو گئے۔ سماعت شروع ہی نہیں ہو پا رہی کہ نیب کا کیس ہو جیسے۔ ایک سادہ سا کیس ہے وقار بھیا۔ عدالت لگائیے اور ملزمان بلائیے
جاسمن
جاسمن
شاعر کی بے چین روح دنیا میں انصاف کی تلاش میں سرگرداں ہے۔
ثبوت کے لیے پڑھیے۔ قدرت اللہ شہاب کی شہاب نامہ
علی وقار
علی وقار
ہم، یعنی قاضی بھلکڑ سرکار بھول گئے تھے کہ ہماری عدالت میں بھٹکتی آتماؤں اور غائب دماغوں کا کیس لگا ہوا ہے۔ تمام ملزمان کو پیش ہونے سے پہلے با عزت بری کر کے جلاد کے حوالے کیا جاتا ہے۔
گُلِ یاسمیں
گُلِ یاسمیں
😂😂😂@ قاضی بھلکڑ سرکار
بری پہلے اور پھر جلاد کے حوالے۔۔۔ ترتیب بدل لیجئے بھلکڑ سرکار تا کہ جلاد کے کام نمٹا دینے کے بعد روح جسم سے بری ہو اور آزادی پائے۔ مگر ملزمان کن کو نامزد کیا گیا۔ :rollingonthefloor:
علی وقار
علی وقار
ہر دروغ گو، خودکش شاعر ملزم تصور کیا جائے گا۔
گُلِ یاسمیں
گُلِ یاسمیں
الحمد للہ ہم تو بری شمار ہوئے کہ شاعر ہونا تو دور دور تک ہم میں نہیں۔
علی وقار
علی وقار
اس کیفیت نامے کے پیش نظر ایک نیا تھریڈ بنانے کا ارادہ رکھتا ہوں جس میں آپ کو ٹیگ کر دیا جائے گا۔
گُلِ یاسمیں
گُلِ یاسمیں
ضرور کیجئیے ۔۔۔ ہم منتظر ہیں شاعروں کے ساتھ کیا ہونے والا دیکھنے کو۔
سید عاطف علی
سید عاطف علی
شاعروں سے دور رہنے کی نصیحت ہے اس شعر میں ۔ غور کرو تو۔
Top