اردو محفل فورم

صابرہ امین
صابرہ امین
امتحان کی تیاری اچھی ہو تو کسی بھی امتحان کا کیا ڈر!! ہماری دعائیں آپ کے ساتھ ہیں۔ :biggrin:
ویسے بہت اچھا شعر ہے ۔ کیا بات ہے!!
داغ تو اچھے ہوتے ہیں!!!منجانب سرف ایکسل :LOL:
نیرنگ خیال
نیرنگ خیال
حضور! آپ ہمیں متحرک و فعال کروا کے جانے کہاں غائب ہیں۔ یہاں ہم آپ کی راہ میں روز دیدہ و دل فرش راہ کیے ہیں۔ اور اگلی صبح اٹھا کر دوبارہ سینے اور چہرے پر رکھ لیتے ہیں کہ دنیا کے باقی کام دھندے بھی تو نبٹانے ہیں۔۔۔۔ اللہ رے بےرخی۔۔۔
محمد احسن سمیع راحلؔ
محمد احسن سمیع راحلؔ
اگر تو پھر سے محبت کے امتحاں ہوں گے
جو سپلیوں میں پھنسے تھے وہ شادماں ہوں گے
عبید انصاری
عبید انصاری
جو داغ مٹ گئے دل کے وہ پھر عیاں ہوں گے
تو سپلیوں میں پھنسے کیسے شادماں ہوں گے؟؟
ظہیراحمدظہیر
ظہیراحمدظہیر
صابرہ امین َ<داغ تو اچھے ہوتے ہیں!!!منجانب سرف ایکسلِ>
:D
كسی زمانے میں بے داغ اچھے ہوا کرتے تھے۔ پھر اس ایکسل سرف نے آکر سیاہ کو سفید اور سفید کو سیاہ کردیا۔ ویسے شکر ہے کہ آپ ایڈورٹائزنگ کے شعبے میں نہیں ہیں ورنہ کچھ اس قسم کے اشتہارات بھی سننے کو مل سکتے تھے کہ: ہوائی فائرنگ تو اچھی ہوتی ہے: منجانب رائل آرمری
ظہیراحمدظہیر
ظہیراحمدظہیر
نیرنگ خیال
نین بھائی ، میں بہت شرمندہ ہوں اور اسی وجہ سے آپ کے دھاگے میں دوبارہ کودنے کی ہمت نہیں ہوئی ۔ دو ہفتے پہلے آپ کا تعارف والا دھاگا دیکھ کر کچھ چلبلی ہوئی تھی کہ آپ کا تعارف کروا ہی دیا جائے ۔ کچھ شرپسند خیالات کہ ذاتِ والا تبار کے عین شایانِ شان تھے :D دل میں آئے تھے ۔ لیکن اس سے پہلے کہ ذہن کسی تحریر کا تانا بانا بنتا قلم پر کسی وجہ سے یکلخت اداسی چھا گئی ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
ظہیراحمدظہیر
ظہیراحمدظہیر
۔۔۔۔۔ اسے گدگدانے کی کئی بار کوشش بھی کی لیکن ناکام رہا۔ اب اداس قلم سے آپ کا تعارف کروانا ایسا ہی ہے جیسے مسکراتے کھلکھلاتے گلِ زعفران کو تیز ڈبل پتی قوام والے پان کے پتے میں رکھ کر پیش کیا جائے ۔ یہ تو پان کے پتے کے ساتھ سراسر زیادتی ہوگی ۔ :grin: چنانچہ حل اب اس کا یہ ڈھونڈا ہے کہ ۔۔۔۔۔۔ خیر آپ اپنی لڑی چیک کیجیے۔
Top