"ہم الحمدللہ دونوں لڑیوں میں موجود ہیں۔ لیکن دونوں جگہ ہی ہماری گفتگو آف دی ٹاپک ہے۔"
احمد بھائی! احباب وہ "مقام" دیکھتے ہیں، جہاں آپ ہوتے ہیں۔ آپ وہاں پانی پیتے ہیں یا کچھ اور۔۔۔ یہ کس نے حساب رکھنا ہے!
تو ذرا دیکھ بھال کے جایا کریں۔ میری مانیں تو دوسرے گیجٹ پہ ایک اور آئی ڈی بنا لیں۔ فلرٹ جیسے دھاگوں میں اس آئی ڈی سے جایا کریں۔ یہ راز خود تک رکھیے گا۔
@صابرہ بہن آپ کو ٹماٹر کی چٹنی میں بالکل بھی دلچسپی نہیں ہے؟
ہمارا خیال ہے کہ جتنی چٹنی ہم نے چٹنی کی لڑی میں اور آپ کی پسندیدہ لڑی میں حال ہی میں بنائی ہے اس سے آپ کو ہماری چٹنی سے دلچسپی کا اندازہ ہو جانا چاہئیے تھا۔ آپ نے ہر جگہ آف دی ٹاپک بات نہ جانے کس دل سے کی ہو گی۔۔۔ سارا راز تو کیفیت نامے سے عیاں ہے۔