اردو محفل فورم

سید عمران
سید عمران
مثلاً ’’وہ‘‘ مسلمان ایسی کن چیزوں کا انکار کرتے ہیں جو حد شریعت سے باہر ہو؟؟؟
سید عمران
سید عمران
انبیاء سے بڑھ کر کون عارف باللہ ہوگا؟؟؟ اور انبیاء کی سب سے بڑی صفت یہی ہوتی ہے کہ وہ گناہوں سے، خدا کی نافرمانیوں سے معصوم کردئیے جاتے ہیں!!!
سید رافع
سید رافع
سید عمران آپ آدم علیہ السلام کا پھل کھانا، موسی علیہ السلام کا جلد طور پر پہچنا اور قبطی کو گھونسا مار کے قتل کرنا، سیدنا یونس علیہ السلام کا جلد اپنے مقام کو چھوڑ دینا، سورہ انفال میں بدر کے قیدیوں پر رحم پر عتاب بھول رہے ہیں۔
سید رافع
سید رافع
سید عمران ماں باپ سے ہی طرح طرح کے ناز نخرے اٹھوائے جاتے ہیں۔ اور وہ اس کو بغاوت نہیں محبت سمجھ کر آغوش میں لے کر پیار کر لیتے ہیں۔
عبدالقیوم چوہدری
عبدالقیوم چوہدری
ایویں بحث اچ پے گئے او۔

سید رافع بھائی۔ آپ کوئی مناسب سی نافرمانی تک رہنمائی دیجیے۔
محمداحمد
سید رافع
سید رافع
عبد القیوم چوہدری آپ کے علم میں ہو گا اربا ہا ارب انسانوں کا حال الگ الگ ہے سو نافرمانی بھی الگ الگ ہو گی۔ صدیق کی نافرمانی، شہد مجاہد، صالح، مومن اور عام مسلمان، فاسق، کافر، مشرک سے مختلف ہو گی۔ ہر شخص اپنا حال اور اسکی نافرمانی خود جانتا ہے۔ لیکن آپ نے اکمل زیدی کے لیے بات سے صرف نظر کیا۔
عبدالقیوم چوہدری
عبدالقیوم چوہدری
سید رافع بھائی
میں چوندہ چوندہ پڑھیا، باریکی کے ساتھ نہیں۔ پھر اصل مراسلے کی اہمیت ہے، باقی ساریاں تے باتاں ای نیں۔ میں گفتگو کو کچھ آسان کرتا ہوں۔ بالکل ایک عام سے انسان کے لیے نافرمانی کیا ہو گی ؟ نماز نا پڑھنا، روزہ نا رکھنا وغیرہ۔ کیا ایسے کیا جائے ؟
سید رافع
سید رافع
سید عمران آیت یہ ہے سورہ النساء 4 آیت 136۔ اب آپ خود اندازہ لگائیں کے حد شریعت کے کن خصوصی ابواب کو مذید مضبوط کرنے کا کہا جا رہا ہے۔ دو دفعہ امنو کہنا قابل غور ہے۔ يٰۤاَيُّهَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْۤا اٰمِنُوْا
سید رافع
سید رافع
يٰۤاَيُّهَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْۤا اٰمِنُوْا بِاللّٰهِ وَرَسُوْلِهٖ وَالْكِتٰبِ الَّذِىْ نَزَّلَ عَلٰى رَسُوْلِهٖ وَالْكِتٰبِ الَّذِىْۤ اَنْزَلَ مِنْ قَبْلُۗ وَمَنْ يَّكْفُرْ بِاللّٰهِ وَمَلٰۤٮِٕكَتِهٖ وَكُتُبِهٖ وَرُسُلِهٖ وَالْيَوْمِ الْاٰخِرِ فَقَدْ ضَلَّ ضَلٰلًاۢ بَعِيْدًا۔سورہ النساء 4 آیت 136۔
سید رافع
سید رافع
اے لوگو جو ایمان لائے ہو، ایمان لاؤ اللہ پر اور اس کے رسول پر اور اس کتاب پر جو اللہ نے اپنے رسول پر نازل کی ہے اور ہر اُس کتاب پر جو اس سے پہلے وہ نازل کر چکا ہے جس نے اللہ اور اس کے ملائکہ اور اس کی کتابوں اور اس کے رسولوں اور روز آخرت سے کفر کیا وہ گمراہی میں بھٹک کر بہت دور نکل گیا۔سورہ النساء 4 آیت 136۔
سید رافع
سید رافع
عبد القیوم چوہدری آپ کی بات کا جواب ہو چکا۔ اب دو بار یا سہہ بار اس کی تکرار سے کیا فائدہ!
سید عمران
سید عمران
وہی بات ہے کہ پرانے لوگوں کو تاکید کی جارہی ہے اور نئے لوگوں کو ایمان کی تفصیلات بتائی جارہی ہیں۔ اس میں کیا بات قابل اشکال ہے؟
محمد تابش صدیقی
محمد تابش صدیقی
اس آیت میں تو ایمان لانے یعنی اطاعت کرنے کا کہا جا رہا ہے۔ نافرمانی کا معنی تو دور تک نہیں نکلتا۔
سید رافع
سید رافع
سید عمران امنو امنو دو دفعہ ہونے سے پتہ چلتا ہے کہ ایمان کے ساتھ کسی چیز پر ایمان نہیں ہے۔ یہ آپ کی حد شریعت قائم نہ رکحنے یا اس سے باہر ہونے کا جواب یا دلیل ہے۔ ورنہ دوسرا امنو یونہی ہے۔ یا ہمارے دور کے حساب سے لوگ ایمان کے ساتھ نافرمانی بھی جاری رکھے ہوئے ہیں بلا معرفت۔ اس آیت کا خطاب مومنین، اہل کتاب اور منافقین سب کے لیے ہے۔
سید رافع
سید رافع
محمد تابش صدیقی آپ نے غور نہیں کیا۔ صاف سی بات ہے ایمان لانے کو اسے ہی کہا جائے گا جو کسی مخصوص قسم کے ایمان سے خالی ہے۔ یا یوں کہیے کہ اس معاملے کی معرفت نہ رکحنے کے باعث نافرمانی پر نافرمانی کیے جاتا ہے۔ آپ دور کی بات کر رہے ہیں اس سے اگلی پچھلی آیت پڑھ کر دوسرے امنو سے صرف نظر کرنے والوں کا انجام بھی ملاحظہ کیجیے۔ اللہ ہم سب کو برے انجام سے بچائے۔ آمین
سید عمران
سید عمران
یہاں اعمال کیا ذکر نہیں ہے صرف عقائد بتائے جارہے ہیں یا ان کی تاکید ہورہی ہے۔
سارا قرآن اور حدیث گناہوں سے بچنے کے لیے بھرا ہوا ہے!!!
محمد تابش صدیقی
محمد تابش صدیقی
نافرمانی کرنے کا حکم کہاں ہے۔ نافرمانی تو انسان سے ہوتی ہی ہے، اسی لیے اسے بار بار ایمان کا کہا جا رہا ہے۔ یہ کہیں نہیں کہا گیا کہ ایمان لانے کے لیے جان بوجھ کر نافرمانی کرو۔
باقی اجازت چاہتا ہوں۔ جو بات کہنی تھی، وہ وضاحت سے کہہ چکا ہوں۔ :)
سید عمران
سید عمران
گناہ کرنے کی ترغیب کس سند سے ثابت ہے؟
بقول آپ کے کم از کم ایک گناہ کیا جائے تو اس کا مطلب ہوا زیادہ سے زیادہ لاکھوں گناہ کریں۔۔۔
اس طرح تو ساری شریعت ہی ختم ہوگئی یعنی کہ!!!
سید رافع
سید رافع
بھائی میں نہ مانوں کا کوئی علاج نہیں۔ مجھے بھی جو کہنا تھا کہہ دیا۔ اب فلسفی سمجھے یا نہ سمجھے۔ :)
Top