اردو محفل فورم

جاسمن
جاسمن
بہت خوب!
جاسمن
جاسمن
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ۔
ظہیر بھائی! کیا حال ہے؟
ظہیراحمدظہیر
ظہیراحمدظہیر
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ و برکاتہ ۔ الحمدللہ اس طرف سب خیرو عافیت ہے ۔ مالک کا بڑا کرم ہے ۔ آج کل مدیران محفل پر کم کم نظر آتے ہیں ۔ نہ آپ ہوتی ہیں ، نہ تابش بھائی ، نہ خلیل بھائی ، نہ ابن سعید ۔ کیا مدیر لوگ ہڑتال پر ہیں ؟
جاسمن
جاسمن
ہاہاہا۔ کیا مزے کی بات کی ہے!
باقیوں کا تو نہیں پتہ۔ ہمارے ادارے کھل گئے ہیں اور ہمارے بچوں کے بھی۔ سو چل سو چل۔ دوسرے میں نے اپنی ساری بکھری تحریریں ایک جگہ جمع کی ہیں اور انھیں اپنے لیپ ٹاپ میں محفوظ کرنے کا کام شروع کیا ہے۔ تیسرے اپنے ادارے کی لائبریری کی کتابوں کی فہرستیں ٹائپ کرنے کا کام بھی شروع کرنے کا ارادہ ہے۔
بس اس لیے تانک جھانک کر کے چلے جاتے ہیں۔:)
احمد محمد
احمد محمد
ظہیر بھائی، بہت دن ہی ہو گئے آپ نے کوئی تازہ یا پرانی غزل نہیں عنایت فرمائی جس پر آپ کے معتقدین کے ساتھ ساتھ محفل کے مقتدر حلقوں میں بھی خاصی تشویش کی لہر پائی جاتی ہے۔ لہٰذا آپ سے درخواست ہے کہ جب محفل میں آئیں تو متملق عوام سے صرفِ نظر فرما کر کچھ کلام عنایت فرمائیں۔ :)
صابرہ امین
صابرہ امین
بجا فرمایا ۔ ۔ بہت خوب ۔ ۔
ظہیراحمدظہیر
ظہیراحمدظہیر
احمد محمد اگر تشویش کی لہر حلقوں تک محدود ہے تو پھر فکر کی کوئی بات نہیں ۔ لہر زیادہ دور تک نہیں جائے گی ۔ :)
غزلیں تو کئی ہیں ، پرانی بھی اور تازہ بھی ۔ بس بیٹھ کر اشعار کو جمع کرنا اور ٹائپ کرنا ہے ۔ ان شاء اللہ کسی دن لگاتا ہوں کوئی غزل ۔ آپ اچھے لوگوں کی کی محبتوں کا مقروض ہوں ۔
جاسمن
جاسمن
منتظر۔۔۔
احمد محمد
احمد محمد
:) :) :)

جزاک اللّٰہ۔ سر جی اگر آپ کو ٹائپ کرنا مشکل لگتا یا وقت نہیں ملتا تو آپ فوٹو بنا کر لگا دیا کریں۔ ہم پڑھ کر محظوظ ہو کر جواباً تشکّر کے طور پر اُسی لڑی میں ٹائپ کر کے پوسٹ کر دیا کریں گے۔ اور واقعتاً حقیقتاً یہ ہم سب کے لیے خوشی کی بات ہوگی۔
Top