اردو محفل فورم

محمد تابش صدیقی
جاسمن
جاسمن
آسی صاحب کا کیا حال ہے؟
رابطہ ہو تو سلام کہیے گا۔
محمداحمد
محمداحمد
فیس بک پر فرینڈ لسٹ میں ہیں میری۔ رابطہ ہوا تو ضرور کہہ دوں گا۔
محمداحمد
محمداحمد
جاسمن ! آپ کا سلام پہنچا دیا ہے۔ جواب میں وعلیکم السلام قبول کیجے۔
ظہیراحمدظہیر
ظہیراحمدظہیر
کوئی سال بھر پہلے ادب دوست مرحوم نے ایک تحریک چلائی تھی آسی صاحب کو واپس لانے کی ۔ وہ بات کہاں تک پہنچی ۔ کیا اس تحریک کو زندہ کیا جائے؟!
ربیع م
ربیع م
آسی صاحب خاموشی سے چکر لگاتے تو ہیں
محمداحمد
محمداحمد
اچھا! مجھے اندازہ نہیں ہے کہ آسی صاحب خود بھی واپس آنا چاہیں گے یا نہیں۔
جاسمن
جاسمن
ظہیر بھائی!آپ ماشاءاللہ احمد بھائی کو واپس لے آئے۔اب لگے ہاتھوں آسی صاحب کو بھی لے آئیے۔آسی صاحب کی محفل میں موجودگی بہت قیمتی ہوتی تھی ہمارے لئے۔
ظہیراحمدظہیر
ظہیراحمدظہیر
خواہرم جاسمن ، میں ایسی ہرکوشش کا بھرپور ساتھ دوں گا ۔ میرا خیال ہے کہ اس کے لئے اجتماعی کوشش ہونی چاہئے ۔ آسی صاحب سے رابطہ کا کوئی ذریعہ ہو تو مجھے مطلع کیجئے ۔ میں تو فیس بک پر نہیں ہوں ۔
جاسمن
جاسمن
محمد احمد بھائی کا رابطہ ہے۔ وہی کوئی طریقہ بتائیں گے۔
محمداحمد
محمداحمد
دراصل میرے خیال میں آسی صاحب کافی زود رنج واقع ہوئے ہیں۔ اگر وہ آ بھی گئے تو یہاں کوئی نہ کوئی بات ایسی ہوگی کہ جو اُن کے مزاج کے خلاف ہوگی اور وہ پھر سے ناراض ہو سکتے ہیں۔ تاہم یہ میری قیاس آرائی ہے۔ اگر ظہیر بھائی اُن کے نام ایک خط لکھ دیں تو ہم پہچانے کی ذمہ داری لیتے ہیں۔ آگے اللہ بہتر کرے گا۔
Top